تعمیراتی صنعت کا مستقبل

تعمیراتی صنعت میں اگر کوئی چیز مستقل ہے تو وہ ارتقا ہے۔ ہر سال آپ دیکھتے ہیں کہ اس صنعت میں کوئی نہ کوئی تبدیلی، کوئی نہ کوئی ایسا نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہوتا ہے کہ دُنیا دیوانہ وار اُس کی تقلید کررہی ہوتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تعمیراتی صنعت کسی بھی مُلک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بات روزِ روشن کی طرح ہے کہ یہ دور تعمیرات میں بہت سے ایسے رجحانات کا دور ہے جنہوں نے حقیقتاً کام کو آسان کردیا ہے۔ یعنی تعمیرات میں یہ دور ٹیکنالوجی، پائیداری اور مضبوطی کا دور ہے۔

آج تعمیراتی صنعت میں کارفرما کمپنیز کا آپس میں یہی مقابلہ ہے کہ کون اِن رجحانات کو زیادہ جانتا ہے۔ آج کی تحریر رجحانات کے بارے میں ہے جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس صنعت میں آج کی ٹرینڈز کیا ہیں، اور آنے والے دور میں یہاں کن روایات کا سکّہ چلے گا۔

 

ٹیکنالوجی کا استعمال

نہ صرف تعمیرات بلکہ آج کل ہر صنعت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا راج ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

 

 

تعمیراتی صنعت کے لیے تیار کردہ ٹیکنالوجی کی بہرحال اس سیکٹر میں کافی افادیت ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں آج کل تھری ڈی پرنٹرز اور ڈرونز کا استعمال کافی زیادہ ہورہاہے۔

ڈرونز کی وجہ سے اب مٹیریل وہیں فکس کیا جاتا ہے جہاں اُس کی ضرورت ہوتی ہے اور تھری ڈی پرنٹرز کے ذریعے بہترین ڈیزائنز بنانا اب آسان ہوگیا ہے۔ خود کار وہیکل اور مشینری کا استعمال کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ نقشہ سازی کے لیے ایپلیکیشنز نے بھی کافی حد تک آسانیاں پیدا کردی ہیں۔

 

پری فیبریکشن کا رواج

پری فیبریکشن یعنی پہلے سے بنے بنائے حصے اور تیار شدہ نمونوں نے تعمیراتی صنعت کو آسانی بخشی ہے اور آنے والے وقتوں میں اسے مزید آسانیاں بخشے گی۔

 

 

 

یعنی دیوار کو بلاکس سے بنانے کے بجائے بنی بنائی دیوار کو اٹھا کر جوڑ دیاجائے۔ یہ ایک آسان اور کم لاگت والا طریقہ ہے اور لگتا یہی ہے کہ آنے والے دور میں تعمیراتی کمپنیاں پری فیبریکشن کے اس طریقے کو آزما رہی ہوں گی۔ یوں عمارتیں پائیدار بھی ہوں گی، سستی بھی اور انتہائی کم لاگت میں تیار بھی ہوں گی۔

 

پراجیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کا استعمال

بہت سی صنعتوں کی طرح تعمیراتی صنعت بھی پراجیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کو اپنا چکی ہے۔

 

 

یہ اسپیشالائزڈ پروگرامز کا حامل سافٹ ویئر ہے جو کہ نقشہ سازی سے لے کر ڈیزائننگ اور ڈیزائننگ سے لے کر کنسٹرکشن ویب سائٹس رن کرنے یعنی چلانے تک کے کام کرتا ہے۔

یوں شفافیت، کارکردگی اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور ملازمین بہترین طریقے سے کام کو سمجھ بھی سکتے ہیں اور کر بھی سکتے ہیں۔ اس سے تعمیراتی جگہیں بھی محفوظ ہوتی ہیں اور مالکان حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ اور ریئل ٹائم کمیونیکشن کر سکتے ہیں۔

 

پائیداری پر دھیان

گزرتے وقت کے ساتھ یہ محسوس کیا گیا ہے کہ تعمیرات میں خوبصورتی کے ساتھ اب توجہ کافی حد تک پائیداری پر بھی ہے۔

 

 

اب ترجیح یہ ہے کہ تعمیرات ایسے کی جائیں کہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلی کو برداشت کر سکیں۔ دنیا میں اب گرین کنسٹرکشن کا رجحان ہے کہ ماحول دوست عمارات کا قیام کیا جائے کہ جن کی دیواریں تازہ آکسیجن بھی فراہم کریں۔

 

لاگت میں اضافہ

اس تحریر میں چونکہ ہم تعمیراتی صنعت کا مستقبل جانچ رہے ہیں تو یہ بات بھی واضح ہے کہ مستقبل میں تعمیراتی مواد کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

کام کو سمجھنے والے ٹھیکیدار، ہنر مند مزدور اور سپلائز کی قیمتیں بڑھیں گی۔ تعمیراتی کمپنیوں کی اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے کوشش ہوگی کہ اس لاگت میں کمی لائی جائے اور ٹیکنالوجی پر انحصار زیادہ کیا جائے۔

تمام تر جائزے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ تعمیراتی صنعت میں یہ پیش رفت مثبت سمت میں ہے۔ تعمیرات تیز آسان اور محفوظ ہوں گی اور بڑھتی لاگت کا مداوا ہوتا چلا جائے گا۔

 

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago