آئندہ 7 سالوں کر دوران تعمیراتی سرگرمیوں میں 92 فیصد اضافے کی پیشگوئی

کراچی: بین الاقوامی سطح کے تحقیقی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں آئندہ سات سالوں کے دوران 11.8 فیصد کی شرح نمو سے تعمیراتی سرگرمیوں میں 92 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اپنی ایک جاری کردہ رپورٹ میں اس امر کا اظہار کیا ہے کہ جس تیزی سے پاکستان میں تعمیراتی سرگمیوں کو فروغ مِل رہا ہے اس کے پیش نظر سال 2029 تک پاکستان میں تعمیراتی سرگرمیوں اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں 92 فیصد تک مجموعی اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ہے کہ سال 2021 کے اختتام پر تعمیراتی شعبے میں مجموعی طور پر 1409 ارب روپے کی سرمایہ کاری سامنے آئی جبکہ سال 2029 کے اختتام تک مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری کا تخمینہ 2706 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top