Real Estate

پاکستان کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری کے بنیادی خدوخال

ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے گذشتہ چند دہائیوں سے پاکستان میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 750 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے ایک تاثر عام ہے کہ شاید یہ شعبہ محض پلاٹ یا گھر خریدنے اور اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے تک محدود ہے جو کہ غلط ہے۔ کاروباری سرگرمیوں بالخصوص ریئل اسٹیٹ میں کامیابی کے ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے چند بنیادی پہلوؤں کو ملحوظِ خاطر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کی ہماری یہ تحریر پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں محفوظ سرمایہ کاری، پُرکشش منافع کمانے اور سرمائے کے بہترین استعمال سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع

بلاشبہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ سرمایہ کاری کے حوالے سے دورِ حاظر کے منافع بخش ترین شعبوں میں سے ایک ہے۔ لیکن مذکورہ شعبے میں محفوظ سرمایہ کاری کے لیے آپ کو ریئل اسٹیٹ سے متعلق بنیادی باتوں کا علم ہونا ضروری ہے۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مختلف اقسام ہیں جن کے بارے میں مفید معلومات ذیل میں درج ہیں۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مختلف اقسام

فائلیں خریدنا
زیادہ قیمت پر دوبارہ فروخت کے لیے پلاٹ خریدنا
کرایہ پر دینے کے لیے پراپرٹی خریدنا
اراضی کی خریداری میں سرمایہ کاری

آئیے! رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے ان تمام پہلوؤں پر اب مزید بات کرتے ہیں۔

فائلیں خریدنا

بنیادی طور پر ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں فائل سے مراد کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا کمرشل تعمیراتی منصوبے میں مستقبل کے لیے مختص کردہ یا بغیر قبضے کے پلاٹ کا دستاویز ہے۔ یہ دستاویزات کسی بھی رہائشی یا کمرشل ریئل اسٹیٹ منصوبے پر ترقیاتی کاموں کے آغاز سے قبل جاری کی جاتی ہیں اور بلاشبہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے ایک موزوں موقع تصور کیا جاتا ہے۔

ایک بار جب کوئی بھی فائل ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد پلاٹ سے منسلک ہو جاتی ہے تو اس کی قیمت میں نمایاں طور پر غیر یقینی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ یوں کہہ لیجئیے کہ حکومتی اداروں سے منظور شدہ کسی بھی ریئل اسٹیٹ منصوبے میں پلاٹ کی فائل پر پُر کشش منافع اس منصوبے پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے براہِ راست وابستہ ہے۔

یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رئیل اسٹیٹ میں تھوڑی رقم سے سرمایہ کاری کیسے کی جائے اور کیا آپ کو کسی بھی منصوبے کی فائل خریدنے میں جلد بازی کرنی چاہئیے؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ کسی بھی ریئل اسٹیٹ منصوبے کی فائل خریدنے میں ہرگِز جلد بازی مت کریں۔ سب سے پہلے اس منصوبے کے متعلق ریگولیٹری اداروں سے اچھی طرح جانچ پڑتال کر کے اپنی تسلی کر لیں اور پھر ہی فائل کی خریدی میں سرمایہ کاری کریں۔

زیادہ قیمتوں پر فروخت کے لیے پلاٹ خریدنا

یہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی عام اقسام میں سے ایک ہے۔

ریئل اسٹیٹ میں اس قسم کی سرمایہ کاری یقینی طور پر ایک محفوظ ترین موقع ہو سکتا ہے اور وہ ایسے کہ آپ اپنی ملکیت میں ایک پلاٹ خریدیں اور قیمتیں بڑھنے تک اس کی فروخت کے عمل کو روکے رکھیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک تو پلاٹ فروخت سے قبل آپ کی ملکیت میں رہے گا اور دوسرا یہ کہ وقت گزرنے کے ساتھ اور منصوبے پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل تک آپ کا یہ اثاثہ غیر یقینی حد تک منافع کی ادائیگی کے قابل ہو جائے گا۔

کرایہ پر دینے کے لیے پراپرٹی خریدنا

اپنی جائیداد کو کرائے پر دینا ملکیت کے حقوق برقرار رکھتے ہوئے اضافی آمدن کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مکان، اپارٹمنٹ یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری میں سرمایہ کاری اور پھر اسے کرایہ پر دے دینا آمدن میں اضافے کی ایک بہترین اور محفوظ قِسم ہے۔ اس قِسم کی سرمایہ کاری میں آپ جائیداد کے مالک بھی رہتے ہیں اور کرائے کی آمدنی کے ذریعے سرمایہ کاری پر مستقل منافع حاصل کرتے رہتے ہیں۔

گھر کرایہ پر دینے اور پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے آپ پاکستان کی نمبر 1 ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اراضی کی خریداری میں سرمایہ کاری

یہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی غیر معروف اور تشویشناک اقسام میں سے ایک ہے۔ اس میں عام طور پر سرمایہ کار غیر آباد زمین کا قطعہ خریدنے میں اپنا سرمایہ لگا بیٹھتا ہے اور وہ بھی اس امید پر کہ کوئی ڈویلپر رہائشی یا کمرشل منصوبے کی تعمیر کے لیے زمین کا ٹکڑا سرمایہ کار سے زیادہ قیمت پر خریدنے کی پیشکش کر سکتا ہے۔

لیکن عمومی طور پر اس قسم کی سرمایہ کاری زیادہ منافع بخش ثابت نہیں ہوتی اور سرمایہ کار اپنی زمین بروقت اور منافع بخش نرخوں پر فروخت نہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکار رہتا ہے۔

تاہم صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے مختلف موضعوں میں غیر آباد زمین کی خریداری کا رجحان عام پایا جاتا ہے۔ جہاں قیمتوں میں اضافے کی صرف ایک ہی امید تصور کی جاتی ہے اور وہ ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے جاری ترقیاتی کام۔

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے ذیل میں درج چند دیگر پہلوؤں پر غور کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

اہداف کا تعین کرنا

یہ بہت ضروری ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل آپ کو اپنے کاروباری اہداف کا پیشگی علم ہونا چاہئیے۔ یوں کہہ لیجئیے کہ آپ سب سے پہلے سرمایہ کاری کے حوالے سے بجٹ کا تعین کریں اور پھر اس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ اپنے ہی شہر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں یا کسی دوسرے علاقے میں؟

مارکیٹ کا تحقیقی جائزہ لینا

ایک بار جب یہ طے پا جائے کہ سرمایہ کاری سے متعلق آپ کے اہداف کیا ہیں تو پسندیدہ پراپرٹی کی خریداری سے قبل اُس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے آپ کو اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہو گی۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جس پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دلچسپی رکھتے ہیں وہ تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے منظور شدہ ہو۔ اس حوالے سے آپ مطلوبہ علاقے کے شہر میں قائم ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے آپ ملک کی سب سے بڑی اور بااعتماد ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں جہاں جدید ترین بنیادوں پر استوار پاکستان کے سب سے وسیع آن لائن پراپرٹی پورٹل میں آپ کو تصدیق شدہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لا تعداد مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

اگر آپ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو گرانہ ڈاٹ کام سے جڑے رہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago