Everyday News

سی پیک کے تحت تھر انرجی کے 330 میگاواٹ منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع

اسلام آباد: مُلکی توانائی کی ضروریات مقامی ذرائع سے حاصل کرنے کی طرف ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔  تھر انرجی لمیٹڈ  کا 330 میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے سے باقاعدہ طور پر بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا یہ پروجیکٹ حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو)، فوجی فرٹیلائزر اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر شروع کیا اور اسے 52 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

تھر کے شہر اسلام کوٹ میں  منصوبے کی تکمیل کی تقریب ہوئی اور سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ تھر سے اب تک 990 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیمنٹ، کھاد اور دیگر صنعتی شعبوں کی توانائی کی ضروریات کے لیے تھر کے کوئلے کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لیے اس کو ریل لنک سے جوڑا جا رہا ہے جس پر سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر کام کر رہی  ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کے لیے غیر ملکی فنانسنگ کا انتظام چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی سربراہی میں چینی سنڈیکیٹ سے کیا گیا تھا جبکہ مقامی فنانسنگ کا انتظام حبیب بینک لمیٹڈ نے سنڈیکیٹ کے ذریعے کیا۔

مذکورہ پراجیکٹ نے مئی 2018ء میں اسپانسرز کی ایکویٹی سے تعمیر شروع کی تاکہ مقامی تھر کول کے جلد سے جلد استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

منصوبے کا فنانشل کلوز جنوری 2020ء میں ہوا تھا۔ چینی قرض دہندگان کی طرف سے قرض کی فراہمی میں تاخیر اور بعد میں کورونا کے وبائی مرض کی وجہ سے منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام کے مطابق اگست کے آخر تک  مجموعی طور پر 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago