گھر بنے نقش و نگار سے مزین شیش محل، مگر کیسے؟

گھر کی اندرونی سجاوٹ کے شوقین تو بہت ہیں لیکن اس کو کیسے نقش و نگار والے شیشوں سے آراستہ کیا جائے؟ یہ مہارت ہر کوئی نہیں جانتا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کے بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ نقش و نگار سے مزین خوبصورت شیشوں کے ٹکڑوں سے گھر کے مختلف حصوں کو آراستہ کر سکتے ہیں۔

جب آپ گھر کی کھڑکیوں، دروازوں اور کچن کی الماریوں کے لئے گلاس پینل خرید رہے ہوتے ہیں تب آپ کے پاس سادہ شیشے کے ساتھ ساتھ نقش ونگار والے شیشے کا بھی آپشن موجود ہوتا ہے۔

آئیے! آپ کو سب سے پہلے اس کے فوائد سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔

نقش و نگار سے مزین شیشہ استعمال کرنے کے فوائد

یہ مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہوتا ہے۔ ان ڈیزائنز میں گھاس، بارش، لہروں کے ڈیزائن، بلبلے سمیت دیگر ڈیزائنز دستیاب ہوتے ہیں۔

ان کے فوائد درج ذیل ہیں۔

ذاتی پرائیویسی

دن کی روشنی کا بہترین استعمال

خوبصورت اندرونی سجاوٹ

ذاتی پرائیویسی کا تحفظ

نقش و نگار سے مزین شیشے سادہ شیشوں کی نسبت آپ کی گھریلو رازداری کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہ باتھ روم، بیڈروم اور گھر کی کھڑکیوں کے استعمال کے لیے موزوں انتخاب سمجھے جاتے ہیں۔ یہ سورج کی روشنی کو اندر آنے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ گھریلو رازداری کے کم یا زیادہ ہونے کا انحصار آپ کے منتخب کردہ ڈیزائنز پر ہوتا ہے۔

دن کی روشنی کا بہترین استعمال

ان شیشوں کا استعمال آپ کو دن کی روشنی سے بھی بھرپور مستفید کرتا ہے۔ آپ ان کو گھر کے شیشوں اور دروازوں میں بِلا جھجھک نصب کر کے اپنے گھریلو کام باآسانی سرانجام دے سکتے ہیں۔ سادہ شیشوں کا استعمال آپ کو اپنی گھریلو رازداری برقرار رکھنے کے لئے پردوں کے استعمال پر مجبور کر سکتا ہے جس کی بِناء پر آپ دن کی روشنی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ بالخصوص امورِ خانہ داری سرانجام دیتی خواتین کے لئے ڈیزائن والے شیشے نہایت مفید ہیں جو پردہ برقرار رکھتے ہوئے گھر میں آزادانہ گھومتے ہوئے اپنے گھریلو اور کچن کے امورِ سرانجام دے سکتی ہیں۔

خوبصورت اندرونی سجاوٹ

نقش و نگار سے مزین شیشے گھر کے اندرونی حسن و جمال میں مزید اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ گھر کو ایک نفیس شکل دینے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ چاہے ان کا استعمال باتھ روم میں ہو، گھر کی کھڑکیوں میں یا دروازوں میں، یہ شیشے گھر کو ایک ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جو دلِ و دماغ کے لئے سکون کا باعث ہوتے ہیں۔ آپ گھر میں کئے گئے رنگ و روغن سے مطابقت رکھنے والے نقش و نگار والے رنگین شیشوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

نقش و نگار والے شیشے کے پینلز کا گھر میں استعمال

اب ہم تفصیل میں آپ کو یہ بیان کریں گے کہ ایسے شیشوں کا گھر کے مختلف حصوں میں استعمال کیسے ممکن ہے۔

فریم شدہ شیشے کی کھڑکیاں

چاہے سلائیڈنگ والی کھڑکیاں ہوں، کیسمنٹ کھڑکیاں یا پھر فکسڈ، یہ شیشے ان تینوں اقسام میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بیڈروم میں سلائیڈنگ کھڑکی ہے اور ان پر یہ شیشے نصب ہیں، تو آپ تانک جھانک کی پرواہ کئے بِنا باآاسانی اتوار کی صبح چائے کے کپ کے ساتھ تازہ اخبار پڑھ سکتے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور وقت گزار سکتے ہیں۔ دن کی خوبصورت روشنی شیشے سے داخل ہو کر آپ کے کمرے اور چُھٹی کے دن کو مزید روشن کر دے گی۔

فریم شدہ شیشے کے دروازے

شفاف شیشے کے دروازے نہ صرف سکیورٹی رسک ہوتے ہیں بلکہ آپ کی گھریلو رازداری بھی برقرار نہیں رکھ سکتے۔ اسی لئے ماہرین کی جانب سے نقش و نگار والے شیشوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ آپ دروازوں کے مطابق آپ اپنی ضرورت کے حساب سے اپنی مرضی کے سائز اور ڈیزائن کے شیشے بنوا سکتے ہیں۔

بڑے کمروں کی تقسیم میں استعمال

یہ شیشے گھر کے بڑے کمروں کی تقسیم میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ نقش و نگار والے گلاس پینل ایک بڑے کمرے کو دو حصوں میں اس طرح تقسیم کرتے ہیں کہ گھریلو رازداری بھی برقرار رہے اور کمرہ بھی مزید دلکش ہو جائے۔ یہ کمرے کی نزاکت و نفاست کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

کچن کیبینٹ میں استعمال

اگر آپ لکڑی کی الماریوں میں برتنوں کو چھپانا نہیں چاہتے کہ دوبارہ ڈھونڈنا مشکل ہو جائے، یا یہ نہیں چاہتے کہ ایسے شیشے استعمال کیے جائیں جن سے آپ کے برتن اور کچن کا دیگر سامان واضح نظر آ رہا ہو، تو آپ کو چاہیے کہ ڈیزائن والے شیشوں کا انتخاب کریں۔ لکڑی کے فریم میں نصب یہ ڈیزائن والے شیشے آپ کے کچن کو جاذبِ نظر بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کے برتنوں کو بھی مہمانوں کی نظر سے اوجھل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

باتھ روم میں استعمال

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا باتھ روم پُرکشش نظر آئے تو ڈیزائن والے شیشے کے بڑے پینلز کا استعمال کیجئے۔ غسل کرنے کی جگہ کو ڈیزائن والے گلاس پینل سے ڈھک دیجئے جو آپ کی گھریلو رازداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کے باتھ روم کو بھی پُرکشش بنا دے گا۔

نقش و نگار سے مزین شیشوں کا استعمال اکثر گھروں اور دفاتر میں دیکھنے میں آیا ہے۔ بلاشبہ ان شیشوں کا نفاست سے استعمال گھر کو روشن رکھنے اور اسے پُرکشش بنانے بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top