اسلام آباد: سی ڈی اےتقریباً دو دہایوں کے بعد اسلام آباد میں رہائشی تعمیرات کریگا ۔ اس سلسلےمیں سی ڈی اے نے سیکٹر ای-۱۲ میں تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔ چار دہایوں کے وقفے کے بعد بالاخر چھ مہینوں کی کوششوں کے بعد کاغذی کروائی پوری ہو چکی ہے، جس کے بعد باقاعدہ ٹینڈرز سوموار کو جاری ہو چکے ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے اس سال فروری میں ا علان کیا تھا کے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرز میں تعطل کے شکار پروجیکٹس کو دوبارہ شروع کیا جایگا ۔ ای-۱۲ اس سلسلے میں سب سے پرانا سیکٹر تھا جس پر عرصہ دراز سے کام رکا ہوا تھا۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ، اس سیکٹر کی بحالی سے رہائشی مسئلہ کسی حد تک کنٹرول ہو جایگا ۔اندازے کے مطابق چار ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ممکن ہوگی۔ سب سے پہلے سیکٹر کی سروس روڈ پر کام شروع کیا جایگا، جسے بعد میں پھیلایا جایگا ۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق دوسرے سیکٹرز پر بھی کام بہت جلد شروع کر دیا جایگا۔