Graana News

پنجاب میں 36 ارب 52 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے پنجاب میں 36 ارب 52 کروڑ روپے لاگت پر مشتمل دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پنجاب میں شاہراہوں کی تعمیر اور صنعتی سیکٹر کے لیے مذکورہ لاگت پر مشتمل ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل نے پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں گجرات میں ایک نئی چھوٹی صنعتی اسٹیٹ اور قابل تجدید توانائی کے مراکز کا قیام جیسے کہ گورنمنٹ اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹر، ٹاؤن شپ لاہور اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ٹیکسلا شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں افرادی قوت کو بہتر بنانے کے منصوبے پر 23 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی جبکہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں مراکز کے قیام پر تقریباً 90 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں میں ضلع میانوالی میں چشمہ جھیل سے اَلو والی پپلاں کلور کوٹ روڈ تک 8 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان سڑک کی تعمیر اور ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کی تعمیرِنو کے منصوبے میں سنجار پور تا ٹِلو روڈ (والہار موڑ) براستہ ولہار بندور تک سڑک کی توسیع اور بحالی کے کام کی نظرِ ثانی شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago