Urban Planning

سیاحتی اعتبار سے جنت نظیر وادی ہنزہ میں رہائش کے لیے دستیاب 10 بہترین ہوٹل اور ریسٹورانٹس

حالیہ برسوں میں دنیا بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے سحر انگیز برف پوش پہاڑوں، سرسبز و شاداب میدانوں اور دریاؤں کے دلکش نیلے پانیوں کی جانب راغب ہوتے ہوئے پاکستان کے شمالی علاقہ جات بالخصوص وادیِ ہنزہ کا رخ کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گیلپ پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاحت کی صنعت میں گزشتہ پانچ سالوں میں حیران کُن طور پر 317 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اپنی چھٹیاں دنیا کے خوبصورت ترین مقامات جیسا کہ گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں گزارنے کو ترجیح دے رہی ہے۔

اگر آپ سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیِ ہنزہ کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہاں رہائش اختیار کرنے سے متعلق الجھن کا شکار ہیں تو ہم آپ کو وہاں دستیاب رہائشی سہولیات سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ مگر پوچھیے تو سہی کیسے؟

جی ہاں! ہماری آج کی اس تحریر میں قارئین کے لیے وادیِ ہنزہ میں دستیاب 10 بہترین رہائشی سہولیات سے متعلق وہ تمام مفید معلومات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے آپ باآسانی گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں عارضی رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

وادیِ ہنزہ میں 10 بہترین ہوٹلوں کی فہرست

لیکسس ہنزہ عطا آباد جھیل ریزورٹ
سرینا ہنزہ
دربار ہنزہ ہوٹل
ایگل نیسٹ ہوٹل
ہارڈ راک ہوٹل ہنزہ
ہنزہ ایمبیسی ہوٹل
پی ٹی ڈی سی ہنزہ
ہنزہ ویو ہوٹل
سرائے سِلک روٹ ہوٹل
سلک روڈ لاجز

 

 

لیکسس ہنزہ عطا آباد جھیل ریزورٹ

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ لیکسس ہنزہ عطا آباد جھیل ریزورٹ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ عطا آباد جھیل کے دلفریب قدرتی نظاروں کے لیے ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہ ریزورٹ وادیِ ہنزہ میں عارضی قیام کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ لیکسس ہنزہ عطا آباد جھیل ریزورٹ پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو یہاں آنے والے مہمانوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہوٹل کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے پُرتعیش قیام کو فطرت کے ساتھ جوڑے رکھتا ہے۔

لیکسس ہنزہ عطا آباد لیک ریزورٹ کا شاندار ڈیزائن اور لکڑی کی خوبصورت ہنر سازی سے آراستہ اس کی مقبولیت کی دیگر وجوہات میں سے ایک ہے۔ ہوٹل میں تعمیر شدہ کشادہ کمروں میں گلاس کی بڑی کھڑکیوں سے باہر کا نظارہ آپ کو صاف آسمان تلے جادوئی نیلے پانی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کمپلیکس میں بالکونیوں سے مزین کل 25 کمرے ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ تمام پرتعیش سہولیات جیسے ہاؤس کیپنگ، 24 گھنٹے استقبالیہ، لانڈری، آؤٹ ڈور فائر پلیس، پکنک ایریا، واٹر اسپورٹس کی سہولیات، لائیو باربی کیو اور ریسٹورانٹ کی سہولیات لیکسس ہنزہ عطا آباد جھیل ریزورٹ کو گلگت بلتستان کے دیگر ہوٹلوں سے ممتاز بناتی ہے۔

سرینا ہنزہ ہوٹل

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر وادی ہنزہ میں موجود تمام تر پُرتعیش سہولیات سے مُزین سرینا ہوٹل کو جگہ دی گئی ہے۔ کریم آباد کے خوبصورت علاقے میں واقع ہنزہ سرینا اِن گلگت بلتستان کے سب سے مشہور ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔ بلند و بالا قراقرم پہاڑوں سے گھِرا یہ پُرتعیش ہوٹل وسیع و عریض سرسبز میدانوں، نیلے آسمان، دریائے ہنزہ کے پانیوں اور برف سے ڈھکے راکا پوشی پہاڑ کے خوبصورت نظاروں کا منظر پیش کرتا ہے۔

ہوٹل کے گرد و نواح میں سُرخ سیب، خوبانی اور اخروٹ کے باغات سیاحوں کو زندگی کی مصروفیات سے فرار کا راستہ فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنے سحر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

مزید برآں ہنزہ سرینا اِن 6 ایکڑ اراضی پر محیط ہے جس میں متاثر کُن انٹیریئر ڈیزائن علاقے کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہوٹل کا ہر کمرہ ہاتھ سے تراشے ہوئے لکڑی کے فرنیچر، خوش نما چھتوں اور دیگر سہولیات سے آراستہ ہے جس کی وجہ سے یہ ہوٹل غیر ملکی نمائندوں، سیاست دانوں اور سفارت کاروں کے لیے ایک محفوظ اور بہترین قیام گاہ کے طور پر ملک بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔

چاہے آپ اس وادی کی سیر پر نکلے ہوں، مقامی ثقافت کے بارے میں معلوماتی دورے پر ہوں یا پھر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، یہ ہوٹل ہنزہ میں رہنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔

براہ کرم نوٹ فرما لیں کہ یہاں آوٹ ڈور لگژری خیموں کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پیشگی بُکنگ کرانا ضروری ہے۔

اعلیٰ معیار کے ڈیلکس کمروں کی طرح یہ خیمے بھی ایک آرام دہ کنگ سائز بیڈ، شاور، مِنی بار، فلیٹ اسکرین ٹی وی اور ہیٹنگ کی سہولیات سے لیس ہیں۔

 

دربار ہنزہ ہوٹل

ہنزہ میں دربار ہوٹل انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ پوری وادی میں واقع ایک بوتیک ہوٹل ہے جو کہ 40 کمروں پر مشتمل ہے جن میں 5 سوئٹ، 21 ڈبل اور 14 سنگل کمرے دستیاب ہیں۔ ہر کمرے میں 24 گھنٹے روم سروس کے ساتھ جدید طرزِ تعمیر کے باتھ روم کے علاوہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی، لانڈری، انٹرنیٹ سروس اور اضافی بستر وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔

ہوٹل میں ایک ریسٹورانٹ بھی ہے جس میں چائنیز، کانٹی نینٹل اور پاکستانی روایتی پکوانوں کے علاوہ مقامی فنکاروں کے ساتھ چھت پر لائیو باربی کیو اور راکا پوشی کے خوبصورت مناظر سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ایگل نیسٹ ہوٹل

ایگل نیسٹ ہوٹل ہنزہ کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے جو کہ 1994ء میں تعمیر کیا گیا۔ یہ وادیِ ہنزہ کے التیت کے علاقے ڈوئکر میں پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں ہوٹل میں کسی بھی کمرے کی بالکونی سے طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا نظارہ انتہائی سحر انگیز ہوتا ہے۔

یہاں ہوٹل میں موجود معیاری سہولیات رات کی نیند کو پُرسکون بنا دیتی ہیں۔ جھیل نٹال ابھی سیاحوں میں اتنی مقبول نہیں ہے لیکن مذکورہ ہوٹل سے 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع یہ جھیل دیکھنے کے لائق ہے۔

ایگل نیسٹ ہوٹل 30 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سوئٹ، معیاری اور ڈیلکس کمرے موجود ہیں۔ ۔ ہر کمرے سے آپ بلند و بالا برف پوش پہاڑوں کے شاندار نظاروں سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ راکا پوشی برفانی چوٹی کا نظارہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت ہوٹل کے ہر کونے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوٹل میں ایک ریسٹورانٹ بھی ہے جو مہمانوں کو لذیذ پکوانوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

ہارڈ راک ہنزہ ہوٹل

یہ ہنزہ ایگل نیسٹ روڈ دوئیکر التیت ہنزہ، کے علاقے میں واقع ہے اور شہر کے مرکز سے 6.5 کلومیٹر دور ہے۔ ہنزہ میں واقع ہارڈ راک ہنزہ ریزورٹ اینڈ ولاز مِنی بار، باغ اور چھت پر لائیو باربی کیو کے ساتھ اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس ہوٹل کی سہولیات میں ایک ریسٹورانٹ، 24 گھنٹے فرنٹ ڈیسک سروس، ایک مشترکہ کچن اور مفت وائی فائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل میں مفت پرائیویٹ پارکنگ ہے اور یہاں سیاحوں کے لیے کار کرایہ پر لینے کی سہولت بھی موجود ہے۔

ہوٹل کے کمرے بیڈ کے علاوہ ایک عدد میز، کرسیوں، فلیٹ اسکرین ٹی وی، نجی باتھ روم، الماری اور کمرے میں چائے یا کافی بنانے کے لیے کیتلی سے لیس ہیں۔ سیاح گردو نواح کے علاقوں میں سائیکلنگ اور دیگر سرگرمیوں سے بھی یہاں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مزید برآں مہمان اپنے کمروں سے براہ راست کھانے اور مشروبات کا آرڈر بھی دے سکتے ہیں۔ دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ یہ ہوٹل آپ کو اپنے پالتو جانوروں کو ساتھ رکھنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ عمارت میں پارکنگ کے لیے کشادہ جگہ دستیاب ہے جبکہ ہوٹل کے قریب ایک خوبصورت باغ بھی ہے۔

ہنزہ ایمبیسی ہوٹل

اس ہوٹل کے مہمان وادیِ ہنزہ کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مزیدار اور لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ہنزہ ایمبیسی ہوٹل 1986ء میں قائم کیا گیا تھا اور یہ وادی میں ایک اور مقبول جگہ ہے۔ تاریخی شاہراہ ریشم سے محض چند قدم کے فاصلے پر واقع یہ ہوٹل مہمانوں کو یہاں کی روایات اور جدید سہولیات کا انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے۔ ہنزہ ایمبیسی کے ہر کمرے میں لکڑی کا روایتی فرنیچر اور اعلیٰ معیار کی سہولیات جیسے کہ ٹی وی سکرین، مِنی فریج، ماربل باتھ روم کے علاوہ اور بہت کچھ ہے جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔

وادی ہنزہ کے سب سے مشہور ہوٹلوں میں سے ایک اس ہوٹل میں ریستوران بھی ہے جو بوفے اور لاکارٹے مینو پیش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں اس ہوٹل میں موسمی باربی کیو اور چھت پر کھانے کا انتظام مہمانوں کو قراقرم کے پہاڑی سلسلے کے دلفریب قدرتی نظاروں سے لُطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

ہنزہ ایمبیسی ہوٹل سیاحوں کی دلچسپی کے پیشِ نظر خصوصی ڈنر، لوک پرفارمنس، تلوار رقص، لائیو میوزک اور سیر و تفریح کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

ہنزہ ایمبیسی ہوٹل میں مفت پارکنگ، ڈرائی کلیننگ اور ہاؤس کیپنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

 

پی ٹی ڈی سی ہنزہ

وادیِ ہنزہ گلگت سے 2 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ آپ ایک دن کے سفر پر یہاں سے قریبی پاسو گلیشیئر گاؤں بھی جا سکتے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی موٹل تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ آپ کو ایک آرام دہ قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اس کا فرسٹ کلاس ریستوران مقامی اور مغربی کھانوں سے مزین آپ کو چاندنی رات میں راکا پوشی چوٹی کے شاندار نظارے سے لُطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ آپ ہوٹل سے جیپ کرائے پر لینے کے علاوہ ٹیلی فون، سیٹلائٹ ڈش اور لانڈری کی سہولت سے بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ہنزہ ویو ہوٹل

ہنزہ کی بہترین قیام گاہوں کی فہرست میں اب باری ہے ہنزہ ویو ہوٹل کی جو کہ راکا پوشی وادی کریم آباد کے دارالحکومت میں واقع ہے اور اس کے بہترین قدرتی مناظر اور سرد موسم ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ مزید برآں ہنزہ ویو ہوٹل وادی میں ایک لگژری ہوٹل ہے جو آپ کو اپنے قیام کے دوران بہترین سروس فراہم کرتا ہے۔

ہنزہ کے دیگر ہوٹلوں کے مقابلے یہ ہوٹل مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

سرسبز و شاداب لان آپ کو وادی ہنزہ کے پُرسکون ماحول، قدرتی مناظر اور رنگ برنگے پودوں کی بھینی خوشبو سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ تمام بنیادی سہولیات بشمول سیٹلائٹ یا انٹرنیٹ چینلز، کرنسی کا تبادلہ، گرم پانی، لابی اور مختلف قسم کے لذیز پکوانوں سے اپنے مہمانوں کی تواضع میں ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ آپ گھر سے دور گھر جیسے انتہائی آرام دہ ماحول سے یہاں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

 

سرائے سِلک روٹ ہوٹل

ہنزہ سرائے سلک روٹ ہوٹل پاسو گاؤں میں شاہراہ قراقرم پر شاندار پاسو گلیشیر کے دامن میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ سرائے سِلک روڈ خوبصورت برف پوش پہاڑوں سے گھِری ہوئی ہے۔ مشہور پاسو کون، پاسو گلیشیر کی چوٹیاں اور باتورا گلیشیر بھی یہاں قریب ہی واقع ہیں۔ مختصراً یہ کہ سیاح وادی ہنزہ کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک اس ہوٹل میں بھرپور تفریحی سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سرائے سِلک روٹ ہوٹل کی سہولیات میں مفت کار پارکنگ، تیز رفتار انٹرنیٹ سروس (وائی فائی)، ریسٹورانٹ، کراوکی، ہائیکنگ، بچوں کی سرگرمیاں (بچوں/خاندانوں)، پالتو جانوروں کی اجازت (کتے/پالتو جانور)، ہوائی اڈے سے ہوٹل تک مفت رسائی، روم سروس، الماری، منرل واٹر، کپڑوں کا ریک، پرائیویٹ باتھ روم، الیکٹرک کمبل، باتھ ٹب/شاور قابلِ ذکر ہیں۔

سلک روٹ لاجز

گُلمِت سلک روڈ یوتھ ہاسٹل وادی ہنزہ کے گُلمِت گاؤں میں دریا کے کنارے واقع ہے اور 7,000 میٹر بلند گُلمِت ٹاور اور کیتھیڈرل ہِل کا شاندار نظارہ پیش کرتا ہے۔

گُلمِت سلک روڈ لاج وادی ہنزہ کے انتہائی شاندار پہاڑی علاقے میں واقع ایک چھوٹا 3 ستارہ ہوٹل ہے۔ آپ ہوٹل میں کئی دنوں تک قیام کر سکتے ہیں اور وادی ہنزہ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بلاشبہ دنیا کے کسی بھی حصے میں سیاحت کے اعتبار سے سفر کے دوران جو سب سے پہلا اقدام آپ کو اٹھانا ہوتا ہے وہ ہے ایک بہترین قیام گاہ کا انتخاب جو کہ سیاحت کے دوران فراغت کے لمحات کو ناقابل فراموش بنا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago