مشہور شخصیات کے پراپرٹی ویلیو پر اثرات

شوبز، کرنٹ افیئرز، سپورٹس، سیاست اور یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر اچانک مقبولیت پانے والے افراد کسی بھی مقام یا جگہ کی اہمیت بڑھا دیتے ہیں۔ اگرچہ ذاتی طور پر ان مشہور افراد میں ہماری دلچسپی کا میعار کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم انہیں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دیکھ کر اپنی پسند نا پسند کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم ہمیں اگر اس علاقے، ٹاؤن یا سوسائٹی میں رہائش اختیار کرنے کا موقع ملے جہاں کوئی سلیبرٹی آباد ہے۔ یا جو گھر ہم دیکھ رہے ہیں وہ کسی نامور شخصیت کا ہے، اور اب فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں، ساتھ والے گھر میں کسی سیاست دان کی فیملی رہائش پذیر ہے۔ تو اس گھر کی مقبولیت کے ساتھ جائیداد کی اہمیت کا گراف بھی بلند ہو جاتا ہے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ مشہور شخصیات کے پراپرٹی ویلیو پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گاڑی میں موجود ایک مشہور شخصٰ اور باہر تصاویر لیتے کمیرہ مین

 

مشہور شخصیات کو نئی سوسائٹیز میں رہائش کی آفر

بلاشبہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد جائیداد کی اہمیت بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور گھروں کی خرید و فروخت اور سرمایہ کاری کے نت نئے طریقوں پر عملدر آمد کرتے نظر آتے ہیں۔ لہٰذا کسی بھی نئی سوسائٹی یا لگثری اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ملک کی نامور شخصیات کو اپنے رہائشی منصوبے میں گھر یا اپارٹمنٹ خریدنے کی آفر کر سکتے ہیں۔ جدید طرز پر تعمیر کردہ گھروں، شائستہ ماحول اور باوقار خاندانوں کے درمیان آباد ہونے پر نامور افراد سوچ بچار کر سکتے ہیں۔ اور مثبت رجحان دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مقبولیت کے حامل لوگ بلا وجہ مداخلت پسند نہیں کرتے۔ اور دن یا رات کے اوقات میں آمد و رفت میں آسانی چاہتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بناء پر آپ انہیں ایک شاہکار گھر کی آفر دی جا سکتی ہے۔

 

ایک لگثری گھر کی آفر کرتا ہوا ریئلٹر، ہاتھ میں گھر کا ماڈل اور چابی لیے

 

مشہور شخصیات کے بڑے نام سے پراپرٹی ویلیو بھی بڑی

کہا جاتا ہے کہ بڑے نام بڑی خبر بناتے ہیں۔ لہٰذا اگر کسی پراپرٹی سے کوئی بڑا نام منسلک ہو جائے جیسا کہ مشہور و معروف اداکار یا کوئی کھلاڑی تو یقیناً پراپرٹی ویلیو میں ایک واضح اضافہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف سلیبرٹی کی پراپرٹی کی ویلیو بڑھ جاتی ہے۔ بلکہ ہمسائے اور آس پاس مقیم لوگ بھی بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ریئلٹرز نئے خریداروں کو اس پرکشش منصوبے یا سوسائٹی کی جانب راغب کر سکتے ہیں، جہاں نامور شخصیت مقیم ہے۔ علاوہ ازیں، سلیبرٹی ہوم فروخت کرنا ہو تو یقیناً گھر خریدنے والوں میں دلچسپی کا عنصر بڑھتا ہے۔ کیونکہ اگر کوئی مشہور شخصیت کسی عام ہوٹل میں کھانا کھانے بھی پہنچ جائے تو وہ ریسٹورنٹ راتوں رات مشہور ہو جاتا ہے۔ اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہی الگ ہوتے ہیں۔

 

مشہور شخصیت سے منسوب مشہور خوبصورت گھر

 

 

مشہور شخصیات کے پرانے یا آبائی گھر پہ سرمایہ کاری

مقبول شخصیات میں کچھ تعداد ان سلیبرٹیز کی بھی ہے جو تاحیات اپنے آبائی گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں۔ تاہم کچھ معروف اداکار یا خواتین اداکارائیں زندگی کا بیشتر حصہ اکیلے اور تنہا گزارتے ہیں۔ جبکہ کچھ مقبول اداکار حضرات کا زریعۂ معاش صرف اداکاری پر منحصر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، کچھ سلیبرٹیز اپنی خاندانوں کی کفالت اور ضروریات سے کم آمدنی کی بناء پر آبائی گھر میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ لہٰذا، ان کی جانب سے گھر فروخت کے لیے پیش کرنے پر آپ ہاؤس فلپنگ کے ذریعے پراپرٹی کی ویلیو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے برعکس ممکن ہے کہ خریدار ایک مشہور شخصیت کے نام سے منسوب گھر لینے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ یہی وجہ خریدار کی ترجیح بن جائے۔

 

پرانے گھر کو نئے گھر میں منتقل کرنے پر ہاؤس فلپنگ آئیڈیا

 

مشہور شخصیات کے گھر اور منہ مانگے دام

سلیبرٹیز اپنے سٹینڈرڈ اور لائف سٹائل کے مطابق گھر کو جدید سہولیات اور آرام دہ رہائش کے طور پر سیٹ کراتے ہیں۔ علاوہ ازیں، گیٹ ٹو گیدر اور پارٹیز کے لیے اپنے ڈرائنگ اور لیونگ روم کی انٹیریئر ڈیزائننگ انتہائی خوبصورت بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ باغیچے میں مور، خرگوش، ہرن یا دیگر خوبصورت جانور رکھ کر اسے انتہائی جاذبِ نظر بناتے ہیں۔ گھر کی خوبصورتی اور پرکشش ہونے کے باعث اکثر اوقات انٹرویو لینے والے چینلز کا تانتا بندھا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، موجودہ ٹرینڈ کے مطابق بیشتر مشہور اداکار اور ادکارائیں سوشل میڈیا پر اپنے گھروں کے وی لاگ بنا کر اَپ لوڈ کرتے ہیں۔ جو ان کی کمائی کا دوسرا بڑا ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں۔ اور جب کبھی وہ یہ گھر فروخت کرنا چاہیں تو بیشتر خریدار منہ مانگی قیمت بھی ادا کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

 

منہ مانگے داموں کی اہمیت کا حامل مشہور شخصیت کا لگثری گھر

 

دیگر مشہور شخصیات کی سوسائٹی میں دلچسپی

نامور لوگ جب کہیں رہائش اختیار کرتے ہیں تو بلاشبہ وہ علاقہ یا سڑک ایک برانڈ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ اس مخصوص گلی یا سڑک کو انہی کے نام سے پہچاننے لگتے ہیں۔ اور کبھی بھی سامنا ہونے پر عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔ جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ معقول اور باوقار لوگوں میں رہتے ہوئے وہ اس علاقے کو ایک مثالی علاقے میں منتقل کر دیتے ہیں۔ وہاں آنے جانی والی دوسری مقبول شخصیات بھی جدید سہولیات، آسائشات اور ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کے رویوں سے متاثر ہوتی ہیں۔ اور اسی کے باعث دیگر سلیبرٹیز انہی لگثری اپارٹمنٹس یا جدید سوسائٹی میں آباد ہونا پسند کرتی ہیں۔

 

لگثری ہاؤسنگ سوسائٹی، پارک اور راستہ

 

مشہور شخصیات کا پڑوسی ہونے کا فائدہ

اگر آپ کے پڑوس میں میڈیا، شوبز، سپورٹس یا سیاست سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص آباد ہے۔ تو یقیناً آپ نے ٹی وی اور اخبارات سے منسلک لوگوں کو وہاں آتے جاتے دیکھا ہوگا۔ سوشل میڈیا کے دور میں نامور شخصیات کی نجی زندگی کی معلومات حاصل کرنے کے لیے عام لوگوں کا تانتا بھی بندھا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ تصاویر بنوا کر اپنے ذاتی اکاؤنٹس پر اَپ لوڈ کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ افراد وی لاگز بنا کر پیسہ کمانے کے چکر میں ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہو سکتا ہے کہ ایک ہمسایہ ہونے کے ناطے کچھ افراد آپ کا انٹرویو کرنا چاہیں۔ تاہم، ازراہِ مذاق کی جانے والی اس بات کا پراپرٹی ویلیو سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top