Graana News

سکھر تا حیدرآباد موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کی جائے گی، وزارتِ منصوبہ بندی

اسلام آباد وفاقی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کو بروز جمعہ بریفنگ دیتے ہوئے پلاننگ سیکرٹری نے بتایا کہ 308 ارب روپے کے منصوبے پر حکومت کی جانب سے صرف 8 سے 10 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بقیہ رقم پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے خرچ کی جائے گی۔

سینیٹر عطاء الرحمٰن کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ملک کا کُل ترقیاتی بجٹ 2200 ارب روپے ہے جس میں وفاقی حکومت 700 ارب کی حقدار ہے۔ علاوہ ازیں صوبوں کا حصہ 1500 ارب روپے ہے۔

وفاقی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ روک دیا گیا تھا جوکہ اب شروع کر دیا جائے گا۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ بنوں کے مقابلے میں ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے موزوں مقام ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے موزوں مقام کا فیصلہ کمرشل بنیادوں پر کیا جاتا ہے کہ بڑے ہوائی جہاز ائیرپورٹ کو استعمال کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوات ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع کا کام بھی جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago