اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کا اجراء کردیا۔
سرٹیفکیٹ کی اجرائ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اب دو ہفتوں میں وراثتی سرٹیفکیٹ مل جایا کریں گے اور اس سے اوورسیز پاکستانی بھی مستفید ہوسکیں گے۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نادرا نے وزارتِ قانون کی مدد سے ایک سویٹ مرکز کا قیام کردیا ہے جہاں سے عوام کی آسانی کا سامان ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلے اس عمل میں سات سال لگ جایا کرتے تھے مگر اب یہ صرف پندرہ دنوں میں مل جایا کریگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔