کراچی: گزشتہ سال دسمبر کے بعد سٹیل کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ ہوا ہے کہ جس کے بعد فی ٹن سٹیل کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر آئرن اور سٹیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے مگر پاکستان میں فی ٹن سٹیل کی قیمتوں میں 7 ہزار تک کا اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق نومبر سے آج تک سٹیل کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں 7 سے 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔