کراچی: عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جو کہ 1 لاکھ 42 ہزار 5 سو روپیہ فی ٹن سے اب 1 لاکھ 30 ہزار 5 سو روپیہ فی ٹن ہوگئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اسٹیل کی قیمتیں دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ایک دم سے اُوپر گئی تھیں تاہم اب عالمی منڈی میں ٹھہراؤ کا رجحان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں تعمیراتی صنعت نے سُکھ کا سانس لیا ہے اور قیمتوں میں مزید کمی کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے جس سے تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی دیکھنے میں آئیگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔