Graana News

اسٹیل میکرز کی حکومت سے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی درخواست

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ فنڈز (پی ایس ڈی پی) بِنا کسی تاخیر کے جاری کیے جائیں تاکہ اسٹیل کی صنعت میں استحکام لایا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی) نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے فنڈز بغیر کسی تاخیر کے جاری کرے تاکہ غیرمعمولی سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد صنعت کے ساتھ ساتھ معیشت میں بھی بہتری لائی جا سکے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی پوری صنعت میں بہتری آئے گی۔

حکام کے مطابق مالی سال 2022 تا 2023 میں حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت 8 کھرب کا بجٹ مختص کیا تھا۔ تاہم  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے فنڈز کے اجراء میں کمی کرتے ہوئے محض 80 ارب روپے جاری کیے۔

علاوہ ازیں مالی سال 2021 تا 2022 کی آخری سہ ماہی میں پی ایس ڈی پی کی مد میں کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔ مذکورہ صورتحال کے نتیجے میں تمام سرکاری منصوبوں کا ترقیاتی کام تقریباً رک گیا۔

اسٹیل میکرز کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی صنعت کا بڑا حصہ تعمیر ہونے والے حکومتی منصوبوں سے منسلک ہے جس میں ہائی ویز، ڈیمز، ائیرپورٹ دفاتر وغیرہ کی تعمیر شامل ہے۔

علاوہ ازیں تباہ کن سیلاب کے بعد، سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے سٹیل کی نقل و حمل میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے باعث اسٹیل کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسٹیل کی مصنوعی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اسٹیل میکرز نے حکومت سے اپیل کی کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے عمل میں رکاوٹ پیش نہ آئے اور اسٹیل کی صنعت عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago