کراچی: تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسری بار اضافے کے بعد اسٹیل کی فی ٹن قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ۔
ماہرین کے مطابق اسکریپ کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی اسٹیل مہنگا ہونے کی دیگر وجوہات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں اسٹیل کی قیمت میں تین بار اضافہ ہوچکا ہے۔
اسٹیل کی قیمت میں گذشتہ ماہ 17 مئی کو 5 ہزار روپے،رواں ماہ کے دوران 8 جون کو 3 ہزار روپے اور گذشتہ روز جمعرات کو 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔