اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مالی امداد بھیجنے کی درخواست کر دی۔
مرکزی بینک نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ روشن سماجی خدمت کے تحت سیلاب زدگان کی مالی امداد کی جا سکتی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں بھی وہ روشن سماجی خدمت کے ذریعے سیلاب زدگان کی مشکلات کو کم کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امدادی رقم بھیجنے کے لیے روشن سماجی خدمت کے پیج پر جا کر منتخب فلاحی اداروں کو امدادی رقم بھیجی جا سکتی ہے تاکہ سیلاب متاثرین تک بروقت اور شفاف طریقے سے امداد پہنچائی جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…