کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اسٹیٹ بینک کا آر ڈی اے کو لے کر پہلا بڑا ہدف ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اس ہدف کی تکمیل کے لیے کوئی وقت مختص نہیں کیا مگر ریسرچ ہاؤسز کے مطابق رواں سال جون تک یہ ہدف مکمل کرلیا جائے گا اور سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہوگی۔
آر ڈی اے میں اب تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ رقوم موصول ہوئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آر ڈی اے کا تجربہ ابھی تک کامیاب ہے اور حال ہی میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایک سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔