کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے کے لیے قرضوں کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ گرین بینکنگ اقدامات کے تحت قرضوں کی ری فنانسنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہاوسنگ اینڈ ایم ای فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سر کلر کے تحت مالیاتی اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایم ایم ایز کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ اینٹوں کے بھٹوں کو بھی جدید بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جائیں ۔ اینٹوں کے روایتی بھٹے ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بھٹوں کی اپ گریڈیشن کے لیے درکار مشینری کی خریداری کے لیے ایس ایم ای ری فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ، تاہم اس سلسلے میں ری فنانسنگ کی سہولت کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔