کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 21-2020 کے لیے پاکستانی معیشت پر اپنی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔
اس رپورٹ میں گزشتہ سال جولائی سے ستمبر تک کی مدت کا احاطہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کویڈ سے پہلے کی حالت میں دوبارہ بحال ہورہی ہے۔
معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں صنعت، خدمات اور زراعت کے شعبوں کا سب سے نمایاں کردار ہے۔
اسٹیٹ بینک نے واضع کیا کہ باقی ماندہ سال میں جی ڈی پی گروتھ 1.5 سے 2.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی مربوط اور بروقت معاشی پالیسیوں نے کویڈ بحران سے نکلنے میں معاونت کی۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان ریمی ٹنس انیشیٹیو اور ترسیلات زر کے لیے ڈیجیٹل ذرائع کے فروغ نے معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔