Categories: Technology

اسٹیٹ بینک کا نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے حکومتی اقدام روشن اپنا گھر کو ایک اچھی اسکیم قرار دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی آ گئی ہے۔

مرکزی بینک کی پوڈ کاسٹ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے سنئیر جوائنٹ ڈائریکٹر ڈیجیٹل انوویشن اینڈ سیٹلمینٹ سید علی رضا نے کہا کہ مرکزی بینک کی طرف سے بنیادی شرح سود میں اضافے کے بعد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے شرح منافع بڑھانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اس مطالبے پر اسٹیٹ بینک کام کر رہا ہے اور شرح منافع کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے حال ہی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے ایک جامع سروے کیا ہے جس میں 160 ممالک سے 10,000 پاکستانیوں نے حصہ لیا۔

اس سروے میں روشن اپنا گھر اسکیم کو سب سے بہتر قرار دیا گیا جبکہ روشن اپنی کار اسکیم کو بھی سراہا گیا۔

سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی مجموعی طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے مطمئن نظر آئے۔

نئی پراڈکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سید علی رضا کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے انشورنس اور پینشن اسکیم جلد متعارف کرانے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف بینکوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سید علی رضا نے مزید کہا کہ اس وقت تک 30,000 کے قریب بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے شکایات درج کرائیں جن میں سے 99.6 فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

اس ضمن میں مرکزی بینک اووسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے سنوائی کے نام سے شکایات سیل قائم کر رہی ہے جس سے شکایات کے حل کو بروقت اور نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مرکزی بینک اوورسیز پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ، روشن اپنا گھر، روشن اپنی کار، روشن سماجی بہبود اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago