کراچی: اسٹیٹ بینک نے مائیکرو فنانس بینکوں سے ہاؤسنگ فنانس قرض لینے کی حد کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردیا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق عام قرضوں کی حد کو ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک کردیا گیا ہے۔
ہاؤسنگ فنانس کے لیے قرضہ اور عام قرض لینے والوں کی سالانہ آمدنی بالترتیب 15 لاکھ اور 12 لاکھ ہونی چاہیے۔
قرضہ لینے والوں کی ہنگامی ضروریات کے لیے سونا گروی رکھوا کر قرض لینے کی حد میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق کاروباری اداروں اور چھوٹے یعنی مائیکرو قرض گیروں کو سہارا ملے گا اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہوگی۔
جاری بیان کے مطابق مائیکرو فنانس بینکوں کے ذریعے قرض لینے کی حالیہ حد سستے ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے ناکافی تھی اور اسی طرح سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے مختص قرض کی گنجائش بھی بڑھانے کی ضرورت تھی۔
مزید برآں صرف اُن مائکرو فنانس بینکوں کو چھوٹے کاروباری اداروں اور ہاؤسنگ کے لیے قرض کی رقم جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو مالی طور پر مستحکم ہوں اور قرضوں کے بڑے حجم کا آسانی سے بندوبست کر سکیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔