Graana News

وفاقی دار الحکومت میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کا انکشاف

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں قومی اسمبلی کے حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں صرف 47 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی جبکہ 109 ہاؤسنگ اسکیمز غیر قانونی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حالیہ اجلاس کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ دارالحکومت کے مختلف زونز میں غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

اسلام آباد کو 5 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سی ڈی اے سیکٹرز اور مارگلہ ہلز زون I اور II بنائے گئے ہیں جبکہ باقی تین زونز غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آماجگاہ ہیں۔

 

مزید برآں 77 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ، زون IV وفاقی دارالحکومت میں اس حالتِ زار کا  سب سے زیادہ شکار ہونے والا علاقہ ہے۔ جبکہ زون II میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور زون V میں 23 غیر قانونی تعمیرات ہیں۔

 

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رواں ہفتے کے اوائل میں یہ حکم دیا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ٹی وی چینلز پر تشہیر سے قبل این او سی حاصل کرنا چاہیے۔ بصورتِ دیگر پیمرا سے اجازت حاصل کیے بغیر ٹی وی پر تشہیر کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago