خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ مُلک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو لینڈ، بجلی اور گیس پر ٹیکس چھوٹ کی صورت میں خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صنعتی ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری درکار ہے۔

وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ مُلک بھر میں 27 اقتصادی زونز میں سے 5 پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان 5 میں سے سندھ میں دھابیجی، خیبر پختونخوا میں رشکئی، بلوچستان میں بوستان اور گوادر، پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top