حکومت نے سات اسپیشل اکنامک زونز کی بحالی کا منصوبہ مکمل کر لیا جس کے تحت اگلے چھ ماہ میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ مختص کردہ 1500 ایکڑ زمین استعمال میں لائی جاسکے ۔۔چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ تمام تر میسر وسائل پروئے کار لائے گا۔ہارون شریف نے ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر یاؤینگ کو پراجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ کے قیام کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔
شمالی کوریا،جاپان اور ملائیشیا نے سرمایہ کاری کے لیے قدم اُٹھائے اور بی۔ او۔ آئی کے قیام سے سرمایہ کاروں کو حتی الامکان سہولیات مہیا کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ مختلف سیکٹرز میں ہم اہنگی ،مشاورت اور پالیسی سازی کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔