ٹی وی لاؤنج گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں رونقیں لگتی ہیں، محفلیں جمتی ہیں۔ ہم اپنی فیملی یا دوست احباب کے ساتھ بیٹھ کر من پسند فلم یا ڈرامہ سے محظوظ ہوتے ہیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو ایسے بہترین آئیڈیاز دیں گے کہ جن کی بدولت آپ اپنا فیملی یا دوستوں کے ساتھ بِتایا گیا وقت مزید خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
چاہے ٹی 20 ورلڈ کپ ہو یا ٹی وی پر چلنے والی کوئی بڑی خبر، ہر خاص موقعے پر ٹی وی لاؤنج میں بیٹھے دوست احباب یا فیملی کے افراد مل کر انہماک سے ٹی وی دیکھتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں۔
ایسے میں اپنے ٹی وی لاؤنج کو اگر آپ مزید پُرکشش بنا دیں تو ان لمحوں کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ آئیے آپ کو ان قیمتی آئیڈیاز سے آگاہ کرتے ہیں کہ جن کے ذریعے آپ باآسانی اپنے ٹی وی لاؤنج کو مزید پُرونق بنا سکتے ہیں۔
ٹی وی لاؤںج میں نرم و ملائم قالین بچھا دیں جو وہاں بیٹھنے والوں کو راحت کا احساس دلائے۔ کھڑکیوں کو خوبصورت پردوں سے ڈھک دیں۔ ٹی وی لاؤنج میں موجود صوفہ پر آرام دہ کُشنز رکھ دیں۔ آپ دیکھیں گے آرام دہ ماحول الگ ہی سرور دینے کا باعث بنے گا اور آپ فیملی اور دوست احباب کے ساتھ مزید انجوائے کر سکیں گے۔
رنگ ویسے بھی زندگی میں خوشی کے جذبات و احساسات اُبھارنے کا باعث ہوتے ہیں۔ کمرے میں موجود ایک سُرخ رنگ کا صوفہ اور ہلکے خوبصورت رنگ کی دیواریں ٹی وی لاؤنج کے منظر کو یکسر بدل دیں گی۔ تیز اور ہلکے رنگوں کا امتزاج ہمیشہ دلچسپ ہوا کرتا ہے۔ کمرے کی دیواروں کو مختلف ہلکے رنگوں سے مزین کرنا اور تیز رنگوں کے صوفہ اور کُشنز ٹی وی لاؤنج میں ترتیب سے رکھ دینا بھی الگ ہی منظر پیش کرے گا جو دیکھنے والوں کے لیے دلفریب ہو گا۔
ٹی وی لاؤنج میں خوبصورت روشنیوں کا استعمال اس کو چارچاند لگا دیتا ہے۔ 3 طرح کی لائٹیں ٹی وی لاؤنج کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہیں، ایکسنٹ، ایمبیئینٹ اور ٹاسک لائٹ۔
ایکسنٹ لائٹ کمرے میں موجود کسی مخصوص شے کو نمایاں کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
ایمبیئینٹ لائٹ فانوس کی طرز کی جدید لائٹس ہوتی ہیں جو پورے کمرے میں روشنی پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔
ٹاسک لائٹ جدید لائٹ کی ایک قسم ہے جو عمومی طور پر لٹکنے والی لائٹ ہوتی ہے۔ یہ بھی کسی خاص شے جیسے کہ صوفہ، کرسی یا ٹیبل کو نمایاں کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ آج کے دور میں کافی مقبولیت بھی پا چکی ہے۔
ٹی وی لاؤنج میں موزوں فرنیچر کا استعمال وہاں بیٹھنے والوں کے لیے منفرد تجربے کا باعث بنے گا۔ فرنیچر کا اتنخاب ہمیشہ کمرے کی کلر سکیم یعنی کمرے میں موجود دیگر اشیاء کے رنگوں کی مماثلت کے اعتبار سے کریں۔
اگر آپ پُرانے طرز کے فرنیچر کا انتخاب کرتے ہیں تو کمرے کی دیواریں سفید رنگ و روغن سے مزین ہونی چاہیئیں۔ سفید رنگ روغن اور پُرانے طرز کے فرنیچر کا امتزاج ٹی وی لاؤنج میں بیٹھنے والوں کو منفرد احساس دلائے گا۔ ایسے ماحول میں کوئی پُرانے دور پر مبنی فلم دیکھنا الگ اور دلفریب تجربہ ہو گا۔
اگر آپ جدید طرز کے نرم اور آرام دہ اسٹول یا کاؤچ کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کے ساتھ جدید طرز کی لائٹس کا انتخاب کیجیے تاکہ کمرہ بیٹھنے والوں کے لیے خوشگوار احساس کا باعث بنے۔ ایسے ماحول میں آپ دوست احباب یا فیملی کے ٹی 20 کرکٹ میچز کا لطف بھرپور انداز میں لے سکتے ہیں۔
گھر کے لیونگ روم کو ٹی وی لاؤںج میں تبدیل کرنا شاید آپ کے خلوت کے لمحات کو ڈسٹرب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹی وی لاؤنج سے گزرتا خاندان کا فرد آپ کو ناگوار گزر سکتا ہے۔ ایسے میں گھر کی بیسمنٹ کو ٹی وی لاؤنج میں تبدیل کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ یہاں آپ اپنے پسندیدہ شو سے پُرسکون انداز میں محظوظ ہو سکتے ہیں۔ تو یوں آپ اپنی بیسمنٹ کو روشنیوں سے روشن کر کے، اس کی اچھی طرح تزئین و آرائش کر کے اور ایک عدد بڑے سائز کا ایل ای ڈی ٹی وی نصب کر کے، اس کو اپنی فیملی کے لیے تفریح سے بھرپور مقام بنا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بیسمنٹ میں عام طور پر تازہ ہوا کی آمد و رفت کا مناسب انتظام نہیں ہوتا۔ اس لیے پہلے یہ بات یقینی بنا لیجیے کہ اس میں ہوا کی آمد و رفت اور نکاسی آب کے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ ائیر کنڈیشنر موجود ہے یا نہیں۔
پُرانے دور میں بھاری بھرکم ٹیلی ویژن سیٹ کا رواج ہوا کرتا تھا۔ موجودہ دور میں ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی ٹی وی نے ان کی جگہ لے لی۔ جدید اور اسٹائلش ایل ای ڈٰی ٹی وی لاؤنج میں کہیں بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ جدید دور کے یہ ٹی وی مخصوص اسٹینڈ پر بھی رکھے جا سکتے ہیں اور دیوار پر نصب بھی کیے جا سکتے ہیں۔
آج کے دور میں ایسے جدید ٹی وی کیبینیٹ بھی دستیاب ہوتے ہیں جن کو دیوار پر نصب کر کے آپ ان پر باآسانی ایل ای ڈی ٹی وی رکھ سکتے ہیں۔ آتش دان کے تھوڑا دائیں یا بائیں طرف ایل ای ڈی ٹی وی نصب کرنا بھی جاذبِ نظر لگے گا۔ شدید سردی کے موسم میں آتش دان میں جلتی آگ اور ٹی وی پر چلتا من پسند شو آپ کو اور آپ کی فیملی کو بھرپور محظوظ کرے گا۔
انسان کی ذہنی صحت اس کی جسمانی صحت سے عیاں ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں تو آپ کے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی خداد قوت پیدا ہو جاتی ہے۔
ٹی وی لاؤنج کی تزئین و آرائش آپ کو ذہنی طور پر صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اپنوں کے ساتھ گزارا گیا معیاری تفریح کا وقت، ذہنی صحت کے لیے نہایت سودمند واقع ہوتا ہے۔ انسان ویسے بھی حسن پرست واقع ہوا ہے۔ خوبصورتی اس کو اچھے خیالات کی طرف گامزن کرتی ہے اور ذہن تروتازہ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذہنی طور پر پریشانی کے شکار افراد کو طبعی ماہرین کی جانب سے شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ مندرجہ بالا آئیڈیاز کے مطابق ٹی وی لاؤنج کو آراستہ کرتے ہیں تو آپ نہ صرف اپنا معیارِ زندگی بہتر بنائیں گے بلکہ اپنے اور اپنے خاندان کی ذہنی صحت کی بہتری کا باعث بھی بنیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…