Technology

گھریلو استعمال کے جدید اسمارٹ آلات

جدت کی اس دنیا میں جہاں سائنس ترقی کر چکی ہے وہیں اسمارٹ برقی آلات بھی سائنس کا تحفہ سمجھے جاتے ہیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو جدید اسمارٹ آلات کی مختلف اقسام کے بارے میں مفید معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پرانے دور میں زندگی نہایت سادہ اور مختلف ہوتی تھی۔ سارے کام انسان کو خود ہی سرانجام دینا پڑتے تھے۔ پھر دھیرے دھیرے سائنس نے ترقی کی اور آج آرٹیفیشل انٹیلیجینس پر انحصار کرتے جدید آلات انسانی زندگی کو نہایت آسان بنا چکے ہیں۔ آئیے آپ کو اسمارٹ برقی آلات کی کچھ اقسام کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

اسمارٹ الارم

دورِ جدید میں اسمارٹ الارم ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے پیشِ نظر یہ ایجاد سامنے آئی۔

اسمارٹ الارم آپ کے اسمارٹ فون کے ساتھ باآسانی کنیکٹ ہو جاتا ہے۔ آپ اپنے موبائل فون سے الارم نہ صرف لگا سکتے ہیں بلکہ بند بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے اسمارٹ فون پر ہی گھر میں ہونے والی نقل و حرکت پر کیمروں کے ذریعے نظر رکھ سکتے ہیں۔ ان جدید الارمز میں یہ سہولت بھی موجود ہوتی ہے کہ اگر آپ دفتر یا ویسے کسی غرض سے گھر سے باہر ہیں اور آپ کے گھر میں کوئی غیرمتعلقہ شخص گھس آیا ہے تو آپ فوری سیکیورٹی حکام ک مطلع کر سکتے ہیں۔ یوں یہ اسمارٹ الارمز آپ کو ہمہ وقت تحفظ کا احساس دلاتے ہیں۔

اسمارٹ اسپیکرز

اگر آپ گھر میں موجود ہوں، شام کا وقت ہو اور آپ چائے کا کپ تھامے کوئی دھیمی دھن سے مزین گیت سننا چاہتے ہیں تو اسمارٹ اسپیکرز فوری آپ کا حکم بجا لائیں گے۔

اسمارٹ اسپیکرز میں آرٹیفیشنل انٹیلیجینس کی خصوصیت پائی جاتی ہے اور یہ آپ کی مرضی اور حکم کے مطابق کوئی بھی گانا بجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ماحول کے مطابق خود بھی کوئی اچھی سی دھن بجا سکتے ہیں۔

چاہے شادی بیاہ کی تقریبات ہوں، سالگرہ ہو یا دوستوں کی محفل، آپ اپنی ہر محفل کو اسمارٹ اسپیکرز کے ذریعے مدھُر دھنوں کے ساتھ دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

اسمارٹ بلب

اسمارٹ بلب دورِ جدید کی ایک دلچسپ ایجاد ہے جو باآسانی آپ کے اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہو جاتی ہے۔ کمرے کی روشنی دھیمی کرنی ہو یا زیادہ، کمرے کو رنگین روشنیوں سے مزین کرنا ہو، یا پھر بارش کے بعد کھڑکی سے آسمان پر پھیلی قوسِ قزح کو دیکھ کر آپ کا دل کہے کہ کمرے میں بھی قوسِ قزح کے رنگ بکھیرے جائیں، تو اسمارٹ بلب یہ سب خدمات بھرپور طریقے سے فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگر آپ گھر میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہوں، یا پھر آپ کے گھر میں شادی کا سماں ہو اور ڈھولکی کی محفل سجی ہو تو اسمارٹ بلب آپ کو آپ کی ضرورت کے مطابق دھیمی یا زیادہ روشنی فراہم کرے گا۔ روشنی کسی بھی محفل میں جان ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی لیے اسمارٹ بلب کو بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

اسمارٹ سوئچ

اسمارٹ سوئچ کے ذریعے آپ اپنے گھر میں موجود بجلی سے چلنی والی مشینوں کو اسمارٹ فون سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اگر آپ دفتر سے واپس آ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں اے سی پہلے سے آن ہو اور کمرے کو ٹھنڈا رکھے تو اسمارٹ فون سے اسمارٹ سوئچ کو آن کریں اور مستفید ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کو کافی کی طلب ہو رہی ہے اور چاہتے ہیں کہ دن بھر کی تھکان دفتر سے گھر جا کر پُرسکون انداز میں بیٹھ کر کافی پی کر اتاری جائے تو اسمارٹ سوئچ کے ذریعے گھر واپسی کے سفر کے دوران ہی کافی مشین آن کریں اور اپنی کافی تیار کروا لیں تاکہ گھر آنے پر آپ ایک عدد تیار کافی کی چُسکیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اسمارٹ لاک

موجودہ دور میں جہاں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے اور روایتی لاک سسٹم بھی محفوظ نہیں رہا، اسمارٹ لاک انتہائی موزوں حل سمجھا جاتا ہے۔ گھر میں اسمارٹ لاک نصب کر کے اسے اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ لاک پہ اعداد یا نمبرز پر مبنی کوڈ لگا کر آپ اسے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ یہ کوڈ آپ کے اسمارٹ فون کے علاوہ کسی اور چیز سے نہیں کھل سکتا۔ چاہے کمرشل عمارت ہو یا گھر، اسمارٹ لاک دونوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

اسمارٹ اپلائنسز

آج کل ایسے جدید اسمارٹ پلائنسز مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو محض آپ کے اسمارٹ فون میں موجود ایک ایپ کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ جیسے کہ اوون، ریفریجریٹر اور اے سی وغیرہ وہ آلات ہیں جو جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ دستیاب ہوتے ہیں۔ محض ان کی متعلقہ ایپ انسٹال کریں اور استعمال کریں۔ ایپ کے ذریعے ہی ریفریجریٹر کا درجہ حرارت کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے اوون میں کیک بنانے کے لیے رکھ چھوڑا ہے اور بےفکر ہو کر گھر سے باہر جانا چاہتے ہیں تو آپ باآسانی اپنے موبائل کی ایپ کے ذریعے ایک خاص وقت کے بعد اوون کو آف کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ بلائنڈز یا پردے

چھٹی کے دن صبح صبح اٹھنے کا دل کم و بیش کسی کا نہیں کرتا۔ آپ ہفتہ بھر کی تھکان چھٹی کے دن ہی اتارنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں کھڑکی سے جھانکتی صبح کی دھوپ جب آپ کے چہرے پر پڑتی ہے تو نیند میں مخل ہونے کا باعث بنتی ہے اور آپ بیدار ہو جاتے ہیں۔ اس عالم میں آپ دوبارہ سونا چاہیں اور پردے بند کرنے کے لیے آپ کو بیڈ سے اٹھنا پڑے تو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسمارٹ بلائنڈز یا پردے ایسے ہی مسائل کا اسمارٹ حل ہیں۔ یہ آپ کے اسمارٹ فون کی متعلقہ ایپ کے ساتھ کنیکٹڈ ہوتے ہیں اور آپ بااسانی ایپ کے ذریعے ان کو بند کر سکتے ہیں۔

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ باہر بارش ہو رہی ہوتی ہے اور آپ کھڑکی سے پردے ہٹا کر بارش سے محظوظ بھی ہونا چاہتے ہیں لیکن تھکان یا کسی بھی غیرمعمولی وجہ کے باعث یہ عمل کر نہیں پاتے۔ ایسے میں آپ اسمارٹ بلائنڈز یا پردوں کو اسمارٹ فون کی ایپ کے ذریعے باآسانی بیٹھے بٹھائے کھول سکتے ہیں اور اچھے موسم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اسمارٹ بلائنڈز بوڑھے افراد کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔ بوڑھے افراد اکثر کمر اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں اور زیادہ حرکت نہیں کر پاتے۔ ان بزرگ افراد کے لیے اسمارٹ بلائنڈز یا پردے نہایت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ وہ باآسانی موبائل ایپ کے ذریعے پردوں کو بند یا کھول سکتے ہیں۔

اسمارٹ ٹیکنالوجی آج کی ضرورت کیوں؟

ٹیکنالوجی جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے انسان کے پاس اسی تیزی کے ساتھ وقت بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔ آج کے دور کا انسان کاروبارِ دنیا میں اتنا مگن ہے کہ اس کے پاس چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے وقت ہی نہیں بچتا۔ یہی وجہ ہے کہ انسان نے مشین کا سہارا لیا اور ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی جو اس کے کام آ سکے اور وقت بچانے کا بھی باعث بنے۔

اسمارٹ ٹیکنالوجی اسی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ مندرجہ بالا تمام اسمارٹ آلات نہ صرف انسان کی زندگی آسان بناتے ہیں بلکہ قیمتی وقت بچانے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ ترقی یافتی ممالک میں زیادہ تر افراد اسمارٹ ٹیکنالوجی کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور دیگر ترقی پذید ممالک میں اسمارٹ ٹیکنالوجی دھیرے دھیرے اپنے قدم جما رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بھی گھروں میں تقریباً ہر طرح کے آلات اسمارٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے اور ہمارا معیارِ زندگی بہتر بنانے کا باعث بنیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago