Graana News

گزشتہ ماہ مئی کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی: رواں برس مئی کے مہینے میں سیمنٹ کی ترسیل کا حجم 16 فیصد کی کمی سے 3.32 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.94 ملین ٹن رہی تھیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2022 کے مہینے میں سیمنٹ مینوفیکچررز نے مقامی مارکیٹ میں 3.15 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو مئی 2021 کی 3.2 ملین ٹن سے  1.6 فیصد کم ہے۔

سیمنٹ کی برآمدات میں 76.97  فیصد کی زبردست کمی کے بعد سیمنٹ کی برآمدات کا حجم مئی 2021 میں 7 لاکھ 46 ہزار 550 ٹن سے کم ہو کر مئی 2022 میں 1 لاکھ 71 ہزار 915  ٹن رہ گیا۔

مئی 2022 میں شمال میں قائم سیمنٹ فیکٹری نے مقامی مارکیٹ میں 2.57 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو مئی 2021 میں 2.71 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت سے 5.16 فیصد کم ہے۔

جنوب میں واقع  فیکٹریوں نے مئی 2022 کے دوران مقامی مارکیٹ میں 5 لاکھ 76 ہزار 385 ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو مئی 2021 کے دوران 4 لکاھ 87 ہزار 311 ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 18.28 فیصد زیادہ ہے۔

شمال کی فیکٹریوں کی برآمدات میں 64.42 فیصد کی واضح کمی واقع ہوئی جو مئی 2021 میں 2 لاکھ 3 ہزار 625 ٹن سے کم ہو کر مئی 2022 میں صرف 72 ہزار 450 ٹن رہ گئیں۔.

جنوب سے برآمدات بھی مئی 2022 میں 81.68 فیصد کم ہوکر 99 ہزار 465 ٹن رہ گئیں جو پچھلے سال اسی ماہ کے دوران 5 لاکھ 42 ہزار 925 ٹن تھیں۔

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (ملکی اور برآمدات) 47.62 ملین ٹن رہی جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 52.22 ملین ٹن کی فروخت سے 8.8 فیصد کم ہے۔

جولائی تا مئی 2021 کے دوران مقامی مارکیٹ میں فروخت 43.45 ملین ٹن سے 1.83 فیصد کم ہو کر 42.65 ملین ٹن رہ گئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران برآمدات 43.32 فیصد کم ہو کر 4.97 ملین ٹن ہو گئیں جو جولائی-مئی 2021 کے دوران 8.77 ملین ٹن تھیں۔

ملک کے شمالی حصے میں واقع فیکٹریوں نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران 35.31 ملین ٹن سیمنٹ مقامی طور پر فروخت کیا جو جولائی تا مئی 2021 کے دوران 36.72 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کے مقابلے میں 3.82 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

جولائی تا مئی 2022 کے دوران ملک کے شمالی حصے میں واقع فیکٹریوں سے برآمدات 65.6 فیصد کم ہو کر 8 لاکھ 13 ہزار 522 ٹن رہ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2.36 ملین ٹن رہی تھیں۔

جولائی سے مئی 2022 کے دوران جنوبی حصے میں واقع فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ میں 7.33 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 6.72 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 9.07 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم جنوبی زون سے برآمدات میں تقریباً 35.1 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی جو گذشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 6.4 ملین ٹن کی فروخت سے کم ہو کر رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 4.15 ملین ٹن رہ گئیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے ساتھ ساتھ کوئلہ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ صنعت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ملک میں سیاسی استحکام کو یقینی بنانا چاہیے اور آنے والے بجٹ میں صنعت کے خدشات پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago