Graana News

غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 60 کنال سرکاری زمین واگزار: سی ڈی اے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 60 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آئی سی ٹی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا، ان کارروائیوں کے دوران 60 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی اور تجاوزات کا 13 ٹرک پر مشتمل سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے نواحی علاقے موضع کُری ڈھوک بالگ سے کیا گیا جہاں لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ سی ڈی اے کی طرف سے کیے جانے والے گرینڈ آپریشن میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی وسیع چار دیواری مسمار کر دی گئی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایات پر انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کے مراکز اور تجارتی علاقوں میں عوامی گزرگاہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سیکٹر F-11 مرکز، F-10 مرکز، F-7 مرکز، G-9/4 پشاور موڑ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی، جس کے دوران سڑکوں کے اطراف، عوامی گزرگاہوں اور فُٹ پاتھوں پر موجود درجنوں غیرقانونی سٹالز کو ہٹا دیا گیا۔

علاوہ ازیں 9 ٹرکوں پر مشتمل تجاوزات کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مارگلہ ٹاؤن فیز ون اور موٹروے چوک سے تجاوزات ہٹاتے ہوئے 2 ٹرک کا تجاوزات کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ سید پور گاؤں میں نیشنل پارک کی حدود میں ایک مکان غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جا رہا تھا۔ سی ڈی اے کی جانب سے غیرقانونی طور پر زیرِ تعمیر مکان کو مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago