اسلام آباد : زرائع کے مطا بق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کراچی میں بھی جلد گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا اور اس سلسلے مٰن جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے نیا نا ظم آباد کے پاس اراضی کا انتخا ب کیا گیا ہے۔
کراچی مین ابتدائی طور پر 4 ہزار مکانات کی تعمیر کی جائے گی۔ مکانو ںکی تعمیرات میں حکومت نجی شعبے کی شراکت سے کام کا آغاذ کرے گی۔ ابتدائی طور پر 90 گز کے مکان بنائے جائیں گے ،مکان کی ماہانہ قسط 10 ہزار روپے ہو گی۔
وزیر اعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت کراچی والوں کو آسان اقساط پر گھر ملیں گے۔