Anti-encroachment

سی پیک میں دیگر ممالک کی شرکت پر پاکستان اور چین  کی باہمی رضامندی

بیجنگ/اسلام آباد: چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین سی پیک میں دیگر ممالک کی شرکت پر اتفاق اور باہمی رضامندی پائی جاتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو محفوظ، ہموار اور اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کو اس کا فائدہ پہنچے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے لیجیان ژاؤ نے کہا کہ ہم چین اور پاکستان کے مابین طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ اتفاقِ رائے پر دونوں ممالک تیسرے فریق پر مشتمل تعاون پر مبنی اسکیموں کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو خطے کی تعمیر و ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔

دونوں ممالک نے نے سی پیک میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات میں کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پرمزید کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور روابط کے لیے ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں صنعت، زراعت، آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ معیاری ترقی پر خاص توجہ مرکوز ہے جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago