Everyday News

سندھ ہائیکورٹ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایس بی سی اے کے ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈائریکٹر کو تعمیل رپورٹ کے ساتھ یکم اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ بنچ کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (KAECHS) میں مبینہ غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کر رہا تھا۔

سماعت کے آغاز میں، بنچ نے نوٹ کیا کہ 23 ​​مئی کو، سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی غیر مجاز تعمیر کی اجازت نہ دی جائے۔ تاہم، بظاہر چار منزلیں منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیر کی گئیں۔ اور 7 جولائی کو ایس بی سی اے سے ایک رپورٹ بھی طلب کی گئی۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل سے بھی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا۔

تاہم بنچ نے ایس بی سی اے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، کیونکہ نہ تو ایسی کوئی رپورٹ درج کی گئی اور نہ ہی متعلقہ ڈائریکٹر حاضر ہوا۔ جبکہ اتھارٹی کے وکیل کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

مزید یہ کہ عدالت نے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شیر کو فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ مختصر وقفے کے بعد ایس بی سی اے کے سربراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے ضروری کارروائی کرنے اور رپورٹ درج کرنے کے لیے وقت مانگا۔

لہٰذا بنچ نے اپنے حکم میں کہا: ” آخری موقع کے طور پر، یکم اگست 2023 تک سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ ایس بی سی اے ایسٹ کے ڈائریکٹر سید آصف رضوی نے 23 مئی 2023 کے حکم پر عمل درآمد کے لیے کیا کوششیں کی گئیں۔

بلڈر کے وکیل نے عرض کیا کہ اس کے کلائنٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن بھی دائر کی ہے، اور بنچ نے اپنے دفتر سے درخواست کو موجودہ معاملے کے ساتھ مشترکہ سماعت کے لیے جوڑنے کو کہا۔

علاوہ ازیں بنچ نے کہا کہ اگر اگلی سماعت پر تعمیل کی جاتی ہے تو ایس بی سی اے چیف کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور ٹیپو سلطان ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے ایس بی سی اے کو مکمل تعاون فراہم کریں۔

تنویر احمد اور دیگر دو افراد نے ایس ایچ سی کو درخواست دی کہ بلڈر محسن وحید مبینہ طور پر بلاک 5، کے ای سی ایچ ایس میں بغیر کسی منظور شدہ بلڈنگ پلان کے ایک کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کروا رہا ہے۔ اور ایس بی سی اے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago