نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نئے مالی سال میں اے ڈی پی میں 1652 نئی اسکیمیں اور جاری ترقیاتی کی 2506 اسکیموں کے فندز روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈز منجمند کر کے ان سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈز منجمند کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی اسکیموں کے لیے فنڈز کا اجراء روک دیا گیا تھا تاکہ روکی ہوئی اسکیموں سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے ماہ تک نکاسی آب کا کام مکمل ہو جائے تاکہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ سیلابی علاقوں کی سڑکیں، سرکاری عمارتیں، اسپتال اور اسکولوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرنا ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top