سندھ حکومت کا کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے اکانومی ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے پبلک اکانومی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ جس کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں کو 4 ہزار  ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت سکیم 45 ٹیسر ٹاؤن میں 250 ایکڑ رقبے پر 80، 100، 120 اور 200 مربع فٹ کے ون یونٹ بنگلے تعمیر کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے وژن کے تحت وضع کی گئی تھی۔ اور اس سے کم آمدنی والے گھرانوں کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ کہ ناصر شاہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت دہشت گردی کے واقعات کا شکار ہونے والے پاک فوج، رینجرز، پولیس اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے شہداء کے لواحقین کو 3500 پلاٹ بھی الاٹ کرے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت کم آمدنی والے گروپ کے لیے ایک اور کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کچھ دن پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیر نے امید ظاہر کی کہ معیار اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسکیم کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد یاسین شر نے اسے اتھارٹی کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا، کیونکہ یہ کم آمدنی والے خاندانوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم کراچی کے عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں جب کہ ایم ڈی اے آنے والے دنوں میں عوام کی خدمت کا دائرہ وسیع کرے گا۔

سیکرٹری ایم ڈی اے محمد عرفان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے 80، 100، 120 اور 200 مربع فٹ کے ون یونٹ بنگلے تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے جبکہ پانی، بجلی، گیس اور سٹریٹ لائٹس جیسی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ چوڑی سڑکوں پر بھی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ مزید براں، انہوں نے بتایا کہ رہائشیوں کے لیے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب اس منصوبے کی ایک اور خصوصیت تھی۔ جبکہ رہائشیوں کی سہولت کے لیے پیٹرول پمپ، ہائی وے لنک گیٹ اور پارکنگ کی جدید سہولیات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر فراز لاکھانی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، پی پی پی رہنما نجمی عالم، مختلف ٹی ایم سیز کے چیئرمین اور معززین نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top