سندھ حکومت کا کراچی میں پارکس اور کھیل کے میدان لینڈ مافیا سے واگزار کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں پارکس اور کھیل کے میدان لینڈ مافیا سے واگزار کرانے کا فیصلہ

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کراچی: سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کراچی میں عوامی پارکس اور کھیل کے میدان لینڈ مافیا سے واگزار کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈاکٹر عبدالقدیرخان فیملی پارک کا افتتاح کر دیا۔ کلفٹن بلاک 2 کے مکینوں کو اس پارک کے بننے سے تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف اضلاع کے پارکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان فیملی پارک کی جگہ کچرا کنڈی بنا دی گئی تھی اور لینڈ مافیا قابض تھا۔ تاہم اب اس جگہ کو پارک کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف اضلاع کے پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام پارکس اور کھیل کے میدان عوام کی امانت ہیں۔ شہر کے مختلف اضلاع میں کھلے مقامات پر اور سڑکوں کے اطراف سایہ دار

درخت اور سرسبز پودے لگائے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top