سندھ: صوبے بھر میں گھروں، عمارتوں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں کی منظوری پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے نگران وزیر برائے بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر سندھ بھر میں تمام قسم کی عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اور اس کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، محکمہ ماسٹر پلان اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پر ہو گا۔
مزید یہ کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کے بلڈنگ پلان، لے آؤٹ پلان اور پلاٹس کے انضمام پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کے نقشوں کی منظوری روک دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ماسٹر پلان، ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہان کو حکم نامے پر عملدر آمد کا پابند کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…