Everyday News

کراچی: سندھ حکومت نے سینٹرل ہسپتال کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے مختص کر دیے

کراچی: وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت سینٹرل اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام 4 ارب روپے میں کرے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ہسپتال فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر تعمیر کیا جائے گا۔ اور اس کا مقصد شہریوں کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہے۔ ناصر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو کراچی کی ترقی اور بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل ہسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینیٹر وقار مہدی، وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی، سیکرٹری ایل جی نجم احمد شاہ، کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ نیز وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ سینٹرل ہسپتال پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں صحت کی جامع سہولیات فراہم کرے گا۔

 

6 منزلہ ہسپتال 4 ٹاورز کے ساتھ ایک تہہ خانے پر مشتمل ہوگا۔ یہ خصوصی خدمات پیش کرے گا جیسا کہ ٹراما سینٹر، جنرل ہسپتال، کارڈیالوجی وارڈ، ایمرجنسی کیئر، گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ، اور بچوں کی ایمرجنسی سروسز۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید طریقوں سے صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ سینٹرل ہسپتال میں ایک کمیونٹی سنٹر اور ایک نرسنگ سکول بھی ہوگا۔ علاوہ ازیں سینٹرل ہسپتال کراچی کی تعمیر کا کام مرحلہ وار کیا جائے گا، جس میں فیز-1 کو ترجیح دی جائے گی۔ اور فیز1 کی تخمینہ لاگت 100 ارب روپے ہے۔

مزید یہ کہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے سینٹرل ہسپتال کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس تعمیر سے واٹر پمپ سائٹ پر کے ڈی اے کی زیر ملکیت اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago