کراچی: صوبائی وزیر برائے اطلاعات، بلدیات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز ٹھٹہ میں کیٹی بندر کے ساحل پر درخت لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ چمرنگ جنگلات شہروں کو سمندری طوفان سے بچاتے ہیں، آبی حیات کی پرورش اور حفاظت بھی کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے صوبے کی ساحلی پٹی پر چمرنگ جنگلات کی حفاظت اور آبپاشی کے مکمل انتظامات کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چمرنگ جنگلات آبی حیات کی پرورش کرتے ہیں اور جو لوگ انہیں نقصان پہنچاتے ہیں اُنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
اُنہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو بھی یہ تنبیہ کی کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اُنہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…