Decoration

شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کے فوائد و نقصانات

خوبصورت اور معیاری لکڑی کے فرنیچر سے گھر کو مزین کرنا ہم سب کی خواہش ہوتی ہے۔ شیشم لکڑی کی اقسام میں اپنی ہی انفرادیت رکھتی ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کے فوائد و نقصانات اور اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بیڈروم کے لیے بیڈ بنوانا ہو یا نقش و نگار سے مزین گھر کے دروازے، درست لکڑی کا انتخاب نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مارکیٹ میں بے شمار اقسام کی لکڑیاں پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ نقش و نگار سے مزین لکڑی کا فرنیچر پسند کرتے ہیں تو پلک جھپکے بغیر فورا شیشم کی لکڑی کا انتخاب کیجیے۔ شیشم کی لکڑی کی نرم سطح اسے نقش و نگار کے لیے نہایت موزوں بناتی ہے۔ تاہم دوسری جانب پانی اور کیڑے سے اس کو نقصان کا اندیشہ بھی اپنی جگہ موجود رہتا ہے۔ اگر آپ اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے معلومات نہیں رکھتے تو پھر یہ خطرہ حقیقت کا روپ بھی دھار سکتا ہے۔

آیئے آپ کو شیشم کی لکڑی کے فوائد و نقصانات سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔

 

شیشم کی لکڑی کے فوائد

پاکستان میں ٹھوس شیشم کی لکڑی کا فرنیچر اپنی جمالیاتی کشش، ڈیزائن اور کم قیمت ہونے کے باعث مقبول ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

مختلف ڈیزائنز کے لیے موزوں

قوتِ خرید سے مطابقت رکھتی قیمت

خوبصورت نقش و نگار کے لیے موزوں

 

مختلف ڈیزائنز کے لیے موزوں

اگرچہ شیشم کو تکنیکی طور پر سخت لکڑی کی کیٹیگری میں شمار کیا گیا ہے، زیادہ تر لکڑی کے کام کرنے والے دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ لچکدار ہوتی ہے۔ شیشم کی لکڑی کی نرم اور لچکدار فطرت اس کے فرنیچر کی تیاری کا عمل نہایت آسان بنا دیتی ہے۔ اسے گھر کی سجاوٹ کے مختلف فرنیچر جیسے بیڈ فریم، دروازے کے فریم، صوفہ سیٹ، ٹیبل، کرسیاں، کافی ٹیبل اور الماری وغیرہ میں با آسانی ڈھالا جا سکتا ہے۔

اس کی لکڑی کے ذرات سیاہ، گھنے اور سیدھے ہوتے ہیں۔ اس لکڑی کی لچکدار فطرت اسے کے فرنیچر کے ڈیزائن کو دلکش اور خاص بناتی ہے۔ چونکہ پاکستان میں زیادہ تر فرنیچر چنیوٹ شہر میں تیار ہوتا ہے اور مقامی ڈیلر شیشم سے بنے فرنیچر کو چنیوٹی فرنیچر کہتے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر نفاست سے تراشا ہوا فرنیچر شیشم کی لکڑی سے ہی تیار ہوتا ہے۔

 

قوتِ خرید سے مطابقت رکھتی قیمت

شیشم کی لکڑی کی سب سے خاص بات یہ کہ دلکش نظر آنے کے ساتھ ساتھ یہ قوتِ خرید سے بھی مطابقت رکھتی ہے۔ آپ اپنے مہمان خانے یعنی ڈرائنگ روم کے لیے انتہائی مناسب قیمت پر شیشم کی لکڑی کا فرنیچر خرید سکتے ہیں۔ جبکہ لکڑٰی کی دیگر اقسام سے تیار فرنیچر اس سے زائد قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔

خوبصورت نقش و نگار کے لیے موزوں

گھر کے بیڈروم، لیونگ روم یا ڈرائنگ روم، کسی بھی کمرے کے لیے فرنیچر تیار کروانا ہو، شیشم کی لکچدار لکڑی یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ اس سے ہر طرح کے نقش و نگار سے مزین فرنیچر تیار کیا جا سکتا ہے۔ الغرض یہ ہر طرح کے نقش و نگار کے لیے انتہائی موزوں فرنیچر ہے۔

 

شیشم کی لکڑی کے منفی نکات

شیشم کی لکڑی کا فرنیچر تیار کروانے سے قبل اس کے منفی نکات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کر لیجیے۔

مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب ہونے کا اندیشہ

اس لکڑی کے بنے فرنیچر کی اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس کے خراب ہونے اندیشہ ہوتا ہے۔ اس فرنیچر کو کیڑا بھی لگ سکتا ہے اور بارش یا کسی اور صورت میں میں نمی جذب کر کے بھی یہ خراب ہو سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے باغیچہ یا صحن میں رکھے جانے والے فرنیچر کے طور پر ہرگز موزوں نہیں سمجھا جاتا کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں اس کے خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 

اصل شیشم کی لکڑی ڈھونڈنا ایک مشکل عمل

اصل شیشم کی پہچان کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔ یہ صرف ماہر یا پروفیشنل حضرات ہی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر کی تزئین و آرائش، نقش و نگار سے مزین شیشم کی دلکش لکڑی سے ہو تو اس کی خریداری کے عمل کے لیے اپنے ساتھ کسی ایکسپرٹ یا ایسے ماہر شخص کو ساتھ لے کر جائیں جو اس کی پہچان رکھتا ہو۔ دوسری صورت میں آپ نقلی شیشم کا فرنیچر خرید بیٹھیں گے اور آپ کو خبر تک نہ ہو گی۔

مناسب دیکھ بھال

شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کو دیرپا رکھنے کے لیے اس کی دیکھ بھال نہایت اہم ہے۔

صفائی کا عمل

اس کے فرنیچر کی روزانہ باقاعدگی سے صفائی کریں۔ یہ یاد رکھیے کہ اس کی صفائی کے لیے بہت زیادہ پانی یا ڈیٹرجینٹ کا استعمال نہ کریں ورنہ اس کی لکڑی خراب ہو سکتی ہے۔ اس کی صفائی کسی عام صاف کپڑے سے کریں اور اس کے نقش و نگار کے اندر پھنسے گَرد کے ذرات کی صفائی کے لیے نرم و ملائم برش کا استعمال کریں۔

چمک دمک کیسے بحال رکھی جائے؟

گھر کے فرنیچر کی چمک دمک بحال رکھنا بھی ایک آرٹ ہوتا ہے۔ ہم سب ہی یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے لیونگ روم، ڈرائینگ روم اور بیڈروم کا فرنیچر ہمیشہ نئے جیسا لگے۔

شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کو بھی نئے جیسا رکھنے کا ایک مخصوص طریقہ کار ہے۔ ایک بوتل لیں، اس میں سرکہ، زیتون کا تیل اور پانی، ان تینوں کی برابر مقدار ڈال دیں اور اس کے بعد اس بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔ اس عمل کے بعد ایک خشک کپڑا لیں اور فرنیچر کی صفائی اس محلول اور خشک کپڑے سے کریں۔ صفائی کے عمل کے بعد آپ کا فرنیچر نئے جیسا دِکھنے لگے گا۔

 

کیا شیشم کی لکڑی کا فرنیچر بنوانا ایک درست فیصلہ ہے؟

اعلیٰ ذوق افراد ہی شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کو پسند کرتے ہیں۔ نقش و نگار سے مزین فرنیچر آپ کے گھر کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

شیشم کی لکڑی سے بنا فرنیچر صرف اس صورت میں خریدیں جب آپ اس کی دیکھ بھال اچھی طرح کر سکیں۔ اس کو روزانہ صفائی کے ساتھ ساتھ پانی سے بچانا بھی نہایت ضروری ہے۔ اکثر مون سون کی بارشوں کے سیزن میں تیز ہواؤں کے باعث بارش کے قطرے کھڑکی کے راستے کمرے میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس سے قریب پڑا فرنیچر بھی گیلا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں قریب پڑے فرنیچر کو کسی بڑے کپڑے یا شیٹ سے ڈھک دینا نہایت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ حفاظتی تدبیر کے طور پر آپ فرنیچر کو کھڑکی سے دور بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ یہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

اس فرنیچر کو کبھی بھی صحن یا باغیچے میں نہ رکھیں۔ شیشم کی لکڑی سے بنا فرنیچر استعمال کرنا نفیس ذوق ہے اور اس ذوق کو پورا کرنے کے لیے اس کی دیکھ بھال بھی اتنی ہی ضروری ہے۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو شیشم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کے فوائد و منفی نکات اور اس کی دیکھ بھال سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر آپ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں شیشم کی لکڑی سے بنا فرنیچر بنوانے یا نہ بنوانے کا فیصلہ بخوبی کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago