اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ 40 شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن کے نظرثانی شدہ نئے ریٹس پر عمل درآمد کی آخری تاریخ میں یکم مارچ 2022 تک توسیع کرے۔
شوکت ترین نے کہا کہ FBR کو پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبوں کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے, اس سے پہلے کہ وہ پورے ملک کے لیے ویلیوایشن ریٹ قائم کرے۔
وفاقی وزیر نے یہ فیصلہ فنانس ڈویژن میں احسن ملک کی سربراہی میں رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا.
رئیل اسٹیٹ انڈسٹری چاہتی ہے کہ جائیداد کی قیمت کا تعین ان کے متعلقہ علاقوں میں صوبوں کو دیا جائے۔ تاہم ورلڈ بینک کے 400 ملین ڈالر کے قرض کے دستاویز میں یہ شرط شامل ہے کہ مارکیٹ کے ریٹس کی عکاسی کرنے کے لیے ایف بی آر کے ویلیوایشن ریٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔
اس سے قبل ایف بی آر نے 40 بڑے شہروں میں جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے نظرثانی شدہ نئے ریٹس کو لاگو کرنے کی آخری تاریخ میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کی تھی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…