Categories: Technology

جنگل تو ضرور ہوگا اس میں گھر ہو گا یا نہیں۔جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون راولپنڈی اور مری عملدرامد کیس کی سماعت۔ اس کیس کی سماعت تین رکنی بینچ کر رہا ہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ کر رہے ہیں ۔دوران سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ شاملات کی زمین سرکاری نہیں ہوتی ۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے رقم کی ادئیگی کی پیش کش کا معاملہ پنجاب کابینہ کو غور کے لیے بھیجا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نےاس کابینہ کے غور کے بعد حکومت پنجاب کو جواب جمع کروانے کی ہدایت ۔بحریہ ٹاون کے وکیل اعتزاز احسن نے استدعا کی لو ہی بھیر اور تخت پڑی کا معاملہ بھی ساتھ ہی کابینہ کو غور کے لیے بھیج دیا جائے۔ جس پر سپریم کورٹ نے لوہی بھیر جنگلات کی زمین پر قائم دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز پولیس فاؤنڈیشن، میڈیا ٹاؤن اور جوڈیشل ٹاؤن سے متعلق رپورٹ طلب کر لیں۔
جسٹس عظمت نے کہا کہ ہاوسنگ سکیموں سے پہاڑ بنجر ہو گئے ہیں درخت نظر نہیں آتے۔ اس پر اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ درخت تو اتنے لگائیں گے کہ جنگل ہی جنگل ہوگا۔ جنگل تو ضرور ہو گا اس میں گھر ہوں گے یا نہیں اس کا انحصار آپ کی پیشکش پر ہوگا، جسٹس عظمت سعید۔مزید ازاں انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے جلد سے جلد کیس نمٹا دیں۔ ممکن ہے چھٹیوں میں بھی سماعت کرنی پڑے۔کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago