Graana News

تین ارب 91 کروڑ روپے لاگت پر مشتمل شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح: ایل ڈی اے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) حکام کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے تین ارب 91 کروڑ روپے لاگت پر مشتمل شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ کینال روڈ پر واقع ہے۔ تین ارب 91 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والا فلائی اوور 606 میٹر طویل ہے اور یہ تھری لین، دو طرفہ فلائی اوور ہے۔ یہ سگنل فری ہو گا جس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستفید ہوں گی۔

شاہکام چوک منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس سے ملحقہ رہائشی منصوبوں میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ پوسٹ اور ریسکیو 1122 سنٹر بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کی تعمیر کے لیے رقم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی رہائشی منصوبے تعمیر کے دوران نکاسی آب کا نظام مدِنظر نہیں رکھتی جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تعمیر سے قبل سیوریج اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ہفتے کا وقت دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جو سوسائٹیز اس پر عمل نہیں کریں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر دیگر پراجیکٹس کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ المبارک سینٹر میں فٹ بال گراؤنڈ جتنی وسیع و عریض چھت پر فوڈ کورٹ تعمیر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر ہو گا۔ المبارک سنٹر کو ٹنل کے ذریعے قذافی سٹیڈیم سے منسلک کرنے سے ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ المبارک سنٹر میں 7 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولیات دستیاب ہو گی۔

وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب لاہور شہر کے اندر زیرِزمین سفری سہولت کا بھی انتظام کرے گی۔ یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہو گا۔

شاہکام چوک منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے ایل ڈی اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کام چوک فلائی اوور منصوبے کی تعمیر میں تقریباً 31 کروڑ روپے بچائے گئے، جس پر میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago