لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فردوس مارکیٹ اور علی زیب روڈ کے اطراف پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر تجاوزات ہٹا کر متعدد املاک سیل کر دیں۔ ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ اور ٹیپا کی ٹیموں نے تجاوزات اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق فردوس مارکیٹ میں پارکنگ کی جگہ تجاوزات پر پانچ دکانیں سیل کر دی گئیں۔ آپریشن کے دوران ایک مال کے پارکنگ ایریا میں واقع دفتر اورایک پلازہ کے پارکنگ ایریا میں واقع کینٹین اور دفتر کو سیل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں علی زیب روڈ پر واقع متعدد نجی دفاتر کو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ نیز نجی ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں واقع لانڈری کی دکان، دفاتر اور سٹورز کو سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ اور ٹیپا نے پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کیا۔
مزید یہ کہ ایل ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن سے قبل مالکان کو متعدد نوٹسز بھیجے گئے تھے۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارکنگ رولز پر عملدرآمد کے لیے لاہور بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…