اسلام آباد: متعدد کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ڈیزائن ونگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں مختلف کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی  منظوری دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے ڈیزائن ونگ کمیٹی کے اجلاس میں پلاننگ ونگ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دارالحکومت میں مختلف کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔

مزید یہ کہ اجلاس میں 9 کمرشل پلاٹس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کلب روڈ کا پلاٹ نمبر 13 جو 27394.40 مربع گز پر مشتمل ہے۔ اس پلاٹ کے لئے 26 منزلہ ہوٹل کی تعمیر کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سیکٹر I-8 مرکز کا پلاٹ نمبر 53 ای جو 666.66 مربع گز پر مشتمل ہے۔ اس پر 6 منزلہ کمرشل عمارت کے بلڈنگ پلان اور نقشہ کی منظوری دی گئی۔ اور F-8 مرکز کا پلاٹ نمبر 14 ایچ جو 416.66 مربع گز پر مشتمل ہے۔ اس پر 7 منزلہ کمرشل عمارت کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری بھی دی گئی۔

علاوہ ازیں ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) کے اجلاس میں سیکٹر G-5 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی تعمیر کے لئے 4840.00 مربع گز پلاٹ پر 9 منزلہ عمارت کے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری بھی دی گئی۔ اسی طرح سیکٹر H-9 میں پلاٹ نمبر 16 جو 4840.40 مربع گز پر مشتمل ہے،کے لئے 9 منزلہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ منیجمنٹ اکائونٹس آف پاکستان کے نقشے اور بلڈنگ پلان کی منظوری بھی گئی۔ زون فور میں سیکٹر C-3، سٹریٹ ایونیو ون، 58 روڈ، بحریہ انکیلو کا پلاٹ نمبر 62 جو 542.22 مربع گز پر مشتمل ہے جس پر 6 منزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ یہ کہ نیو بلیو ایریا کے علاقے میں واقع پلاٹ نمبر B-2 جو 1333.33 مربع گز پر مشتمل ہے جس پر 15 منزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کے نقشے اور بلڈنگ پلان کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔ جبکہ بحریہ انکیلو سیکٹر C-1 کا پلاٹ نمبر 6 جو 271.11 مربع گز پر مشتمل ہے، جس پر 6 منزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر اور گلبرگ گرین کے پلاٹ نمبر 136، 138، 140 جو 1166.66 مربع گز پر مشتمل ہیں جن پر 8 منزلہ کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے نقشہ کی منظوری قانونی تقاضوں کے پورا نہ ہونے کے باعث اگلے اجلاس تک مؤخر کردی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top