اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چیئرمین سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 50 ہزار سے زیادہ کی خریداری کے لئے درکار این آئی سی کے معاملے کو حل کرے۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی نے دیکھا کہ این آئی سی کی صورتحال نے معیشت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، اور چیئرمین ایف بی آر اس کیلئے دس دن میں قابل قبول حل تلاش کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو تاجر برادری کی خدمات پر فخر ہے ، اور انہوں نے قومی ترقی میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام نے کاروباری برادری کو اضطراب میں ڈالا ہو ا ہے ، لہذا ، ٹیکس کو کم کرنا ہوگا اور طریقہ کار کو آسان بنانا ہوگا۔
مرزا محمد آفریدی نے متنبہ کیا کہ اگر ہم بزنس کمیونٹی کے خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہے تو وہ برآمدی منڈی میں زیادہ خسارے کا شکار ہوجائیں گے جس سے صنعتی ترقی محدود ہو جایئگی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…