اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جلانے، بار بی کیو اور کوڑا کرکٹ کے پھیلاؤ پر 2 کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اور یہ پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ دوسرے نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پانی کے ٹھہراؤ یا جمع ہونے کے پیشِ نظر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جیسا کہ گھروں میں باغیچے، گلیاں اور ٹائر پنکچر کی دکانیں اکثر پانی کے ٹھہراؤ کا سبب بنتے ہیں۔ اور اس طرح ڈینگی جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں۔
علاوہ ازیں، موسم سرما میں عوام کی بڑی تعداد ہائی ٹریکس اور ٹریلز کا رخ کرتی ہے۔ اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے اور آگ جلانے کے باعث مارگلہ ہلز پر آگ بھڑکنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ لہٰذا عوام کے لیے ضروری ہے کہ سرسبز دارالحکومت کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔