ملتان: سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (SH&ME) ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ نشتر 2ہسپتال کو مقررہ وقت میں فعال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق تعمیراتی جگہ کے دورے کے دوران افضل ناصر خان نے حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی تکمیل کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ اور اس بات پر زور دیا کہ اس میں تاخیر کے لیے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ دورے کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد راؤ، ڈپٹی سیکرٹری علی سجاد اور آئی ڈی اے پی کے حکام بھی موجود تھے۔
آئی ڈی اے پی حکام نے سیکرٹری کو اطلاع دی کہ مشینری کی تنصیب 30 مئی تک مکمل ہو جائے گی جو آخری تاریخ ہے۔
افضل ناصر خان نے دعویٰ کیا کہ نشتر 2 ہسپتال سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی اور صحت کی موجودہ سہولیات پر بوجھ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔