ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) کے ریگولیٹری فریم ورک کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے اہم ترامیم تجویز کر دی ہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نئے ریگولیٹری فریم ورک کا کانسپٹ پیپر رائے عامہ کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

یہ کانسیپٹ پیپر رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ انڈسٹری کا جا ئزہ پیش کرتا ہے اور اس کے ریگولیٹری فریم ورک میں مجوزہ ترمیم کا احاطہ کرتا ہے۔

مجوزہ ریگولیٹری ترامیم کا مقصد نئی رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ مصنوعات متعارف کرانا، رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کرنے میں آسانی پیدا کرنا اور رپورٹنگ پر مبنی نظام کی طرف منتقل ہونا ہے۔

رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ  کا ڈھانچہ پاکستان کی مارکیٹ کے لیے نیا ہے لیکن پچھلے دو سالوں میں پاکستان میں دس نئی ریٹس اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جو کہ مزید ترقی کے مواقع کو ظاہر کرتی ہیں۔

سماجی اور اقتصادی فوائد کے حامل قومی سٹریٹیجک منصوبوں کو بھی  ریٹس کے ذریعے فنانس کیا جا سکتا ہے ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top