ایس ای سی پی کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے وی چیٹ سروس کا آغاز

اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے فیصلے کرنے میں آسانی فراہم کرنے اور پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں معاونت فراہم کرنے کے لیے’وی چیٹ‘  ہیلپ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی ’وی چیٹ‘ ہیلپ لائن کا اجراء کرنے والی پہلی پبلک سیکٹر آرگنائزیشن ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وی چیٹ کے استعمال سے صارفین فوری طور پر ایس ای سی پی کے افسران سے کمپنیوں کے نام کی دستیابی اور کمپنی کی رجسٹریشن کے بارے میں مینڈارن یعنی چینی زبان میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ قدم ڈیجیٹلائزیشن کلچر کو فروغ دینے اور صارفین کے ایس ای سی پی کے ساتھ  تجربے کو  بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات کا تسلسل ہے۔

وی چیٹ کا استعمال پہلے سے ہی سنگاپور، ملائیشیا جیسے ممالک میں رائج ہے جبکہ یورپ اور جنوبی امریکہ میں اسے پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان کا شمار چین کے اعلیٰ تجارتی شراکت داروں میں ہوتا ہے لہٰذا چین کے عالمی مالیاتی پاور ہاؤس بننے کے بعد، چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کو فعال کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

ایس ای سی پی  کی ’وی چیٹ‘ سروس صارفین کو مکمل تعاون فراہم کرے گی جس میں فون کے ذریعے پیغامات، دستاویزات، تصاویر اور مالی ادائیگیوں کے تبادلوں سے متعلق مدد شامل ہے۔

ایس ای سی پی سہولت افسر سے براہ راست رابطہ کرنے کے لیے 03069365625 نمبر اور وی چیٹ آئی ڈی ’ایس ای سی پی اے کے‘ پر کسی بھی وقت سروس تک رسائی ممکن ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top