Everyday News

جدید کاروباری ماڈلز بنانے میں پرائیویٹ فنڈ انڈسٹری کا کردار اہم ہے۔ ایس ای سی پی

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان کے پرائیویٹ فنڈ انڈسٹری کے حوالے سے ایک جامع ڈائگناسٹک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انڈسٹری کی ترقی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ فنڈ انڈسٹری کی ترقی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور حکومتی محصولات میں اضافے کے لئے سفارشات بھی پیش کی گئیں ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جائزہ رپورٹ میں فنڈ انڈسٹری جس میں پرائیویٹ ایکویٹی اور ونچر کپیٹل سمیت متبادل فنڈز شامل ہیں سیکٹر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔

ڈائگناسٹک رپورٹ میں فنڈ انڈسٹری کے فروغ کے لئے شامل سفارشات میں تجویز کیا گیا ہے کہ ٹیکس کے قانون میں فنڈ انڈسٹری کی تعریف و تشریح شامل کی جائے تاکہ فنڈ انڈسٹری بھی کپیٹل گین ٹیکس کی چھوٹ سے مستفید ہو سکے۔

رپورٹ میں فنڈ کے سرمایہ کاروں میں اضافے کے لئے بھی تجاویز دی گئیں ہیں۔

جائزہ رپورٹ میں پرائیویٹ فنڈز کے قیام کو سہل بنانے کے لیے تجویز کیا گیا ہے کہ پہلے سے موجود ٹرسٹ اسٹکچر کے علاوہ لمیٹڈ لائیبیلٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کے اسٹکچر میں بھی فنڈز قائم کئے جائیں۔

رپورٹ میں فنڈز کے ٹرسٹی اور نگران کے کردار کا بھی دوبارہ سے جائزہ لیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق گ‍شتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پرائیویٹ ایکویٹی اور ونچر کپیٹل فنڈ کا کل حجم 10 ارب 99 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جو کہ 30 جون 2021ء کو 6 ارب 69 کروڑ روپے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ سیکٹر کے مجموعی حجم میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم اس عرصے میں فنڈز کی تعداد پانچ ہی رہی۔

ایس ای سی پی کے چئیرمین عامر خان نے رپورٹ میں شامل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوانوں کے کاروباری آئیڈیاز کو کمرشل کرنے کا راستہ فراہم کرنے اور ان کے جدید کاروباری ماڈلز کو فروغ دینے کے لئے پرائیویٹ فنڈ انڈسٹری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ایس ای سی پی کی یہ جائزہ رپورٹ انڈسٹری کے تمام اہم شراکت داروں کی مشاورت سے مرتب کی گئی جبکہ فنڈز کے ڈائگناسٹک رپورٹ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago