ریئل سٹیٹ کے شعبہ میں 474 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن: ایس ای سی پی

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جون 2021 کے دوران کنسٹرکشن اور ریئل سٹیٹ کے شعبہ میں 474 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایس ای سی پی کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تعمیرات اور رئیل سٹیٹ کا شعبہ سر فہرست رہا ہے جبکہ ٹریڈنگ سیکٹر کا دوسرا اور آئی ٹی سیکٹر کا تیسرا نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2021 میں کنسٹرکشن اور رئیل سٹیٹ کے شعبہ کی 474 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں جبکہ ٹریڈنگ سیکٹر کی 382 اور آئی ٹی سیکٹر میں 275 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ اسی طرح سروس سیکٹر کی 216، ای کامرس کے شعبہ کی 129 اور مشروبات کے شعبہ میں 105 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیںَ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top